ہڑپہ۔عوام کی خدمت اور اس کے تشخص کو اجاگر کرنا میری زندگی کا مشن ہے عوام کے پاس جو ووٹ کی طاقت ہے وہ اس کا صحیح استعمال کریں، چوہدری محمد بابر دیال ایڈووکیٹ
دکھی انسانیت کی خدمت ہویا پاکستان کے وقار کی سربلندی اور ترقی کی بات ہو ہم نے ہر میدان میں عوام کی نمائندگی کی ہے عوام شعبدہ بازوں سے ہوشیار رہیں انکی چکنی چپڑی باتوں میں نہ آئیں۔۔۔۔۔۔۔ امیدوار پی پی 201
ہڑپہ(چوہدری محمد آ صف ندیم آرائیں ڈویزنل بیورو چیف ساہیوال)۔تفصیل کے مطابق آزاد امیدوار برائے صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی 201 چوہدری محمد بابر دیال ایڈووکیٹ انتخابی نشان ہینڈ پمپ نے الیکشن کمپین کے دوران حلقہ کے لوگوں سے دوران ملاقات گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حلقہ کی عوام عوام کی خدمت اور اس کے تشخص کو اجاگر کرنا میری زندگی کا مشن ہے دکھی انسانیت کی خدمت ہویا پاکستان کے وقار کی سربلندی اور ترقی کی بات ہو ہم نے ہر میدان عوام کی نمائندگی کی ہماری سیاست کا مقصد عوامی خدمت ہے عوام کے پاس جو ووٹ کی طاقت ہے اگر وہ اس طاقت کا صحیح استعمال کریں تو ان کے تمام مسائل حل ہو سکتے ہیں ہیں ہم علاقے میں شرافت کی سیاست کو فروغ دیں گے عوامی واجتماعی مسائل کے حل کے لیے اجتماعی و انفرادی کوششوں کو بروئے کار لائیں گے حلقےکے پسماندہ علاقوں میں تعمیر وترقی کا آغاز کریں گے چوہدری محمد بابر دیال ایڈووکیٹ کا مزید کہنا تھا کہ عوام شعبدہ بازوں سے ہوشیار رہیں ان کی چکنی چپڑی باتوں میں نہ آئیں نئی قیادت کو اپنا نمائندہ منتخب کریں جو عوام کے درمیاٹہج رہتا ہے اور انکے مسائل کو سمجھتا ہے اور انکو حل کروانے کی صلاحیت رکھتا ہے ہمارے پاس باصلاحیت نوجوانوں کی کوئی کمی نہیں بس انہیں موقع میسر نہیں کیے جن سے استفادہ حاصل کرکے وہ ملکی ترقی میں اپنا کردار ادا کر سکیں اگر اللہ نے مجھے موقع دیا تو آپکا یہ بھائی بیٹا ان شاءاللہ حلقہ کی محرومیوں کا ازالہ کیا جائے گا میری آپ عوام سے اپیل ہے کہ بار بار آزمائے ہوئے لوگوں کو مت آزمائیں جن لوگ نے اس حلقہ کے لیے پہلے کچھ نہیں کیا اب وہ کیا کریں گے آپ لوگ 8 فروری کو ہینڈ پمپ کے نشان پر مہر لگا کر مجھے کامیاب کرکے خدمت کا موقع دیں
