8فروری کو گھروں سے نکل کر تیر پر مہر لگا کر غریبوں مزدوروں کی پارٹی کو کامیاب کروائیں،مہر محمد یوسف کلاسن

Spread the love

ہڑپہ۔پیپلز پارٹی کے دور حکومت میں کسان اور مزدور خوشحال تھا 8فروری کو گھروں سے نکل کر تیر پر مہر لگا کر غریبوں مزدوروں کی پارٹی کو کامیاب کروائیں،مہر محمد یوسف کلاسن

چالیس سے حلقہ پر حکمرانی کرنے والوں کو حلقہ کی عوام نے یکسر مسترد کردیا ہے اب کوئی معجزہ یا جھرلو ہی انہیں بچاسکتا ہے یہ الیکشن ان کی سیاست کے تابوت میں آخری کیل ثابت ہوگا۔امیدوار پی پی 201

ہڑپہ(چوہدری محمد آ صف ندیم آرائیں ڈویزنل بیورو چیف ساہیوال)۔الیکشن 8فروری 2024کے لیے پاکستان پیپلز پارٹی کے نامزد امیدوار برائے صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی 201 مہر محمد یوسف کلاسن نے حلقہ کے مختلف علاقوں میں الیکشن کمپین کرتے ہوئے لوگوں سے ملاقاتیں کیں چیئرمین بلاول بھٹو کے وژن سے آگاہ کیا پیپلز پارٹی کے منشور پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے دور حکومت میں مزدور اور کسان خوشحال تھا پیپلز پارٹی نے ہمیشہ مزدور اور کسان دوست پالیسیوں کو ترجیح دی پاکستان کی معیشت کا70٪ انحصار زراعت پرہے جبکہ ان کی پالیسی صرف 30٪ طاقت ورطبقہ کے لیے ہیں ان شاء اللہ کامیاب ہوکر حلقہ میں بچوں کی تعلیم کے لیے تعلیمی وصحت کے اداروں اور کسان کےلئے ریسرچ سینٹر کا قیام میری سوچ میں شامل ہے8 فروری کو گھروں سے نکل کر تیر پر مہر لگا کر غریبوں مزدوروں کی پارٹی کو کامیاب کروائیں پیپلز پارٹی کے نامزد امیدوار برائے صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی 201
مہر محمد یوسف کلاسن کا مزید کہنا تھا کہ چالیس سال سے حلقہ پر حکمرانی کرنے والوں کو حلقہ کی عوام نے یکسر مسترد کردیا اب انہیں کوئی معجزہ یا جھرلو ہی بچاسکتا ہے یہ الیکشن ان کی سیاست کے تابوت میں آخری کیل ثابت ہوگا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں