خیبر(امان علی شینواری) ترقی، امن خوشحالی ہمارے منشور کا حصہ ہے. عوام کی بہتر مفاد و مسائل کے حل کے لئے مسلم لیگ ن میں شمولیت اختیار کی . ہم سیاست عبادت سمجھ کر کررہے ہیں. مختلف شعبوں میں اربوں روپے فنڈز کے ریکارڈ ترقیاتی کام کئے ہیں. سابق ایم پی اے و مسلم لیگ ن کے صوبائی اسمبلی کے امیدوار الحاج شفیق شیر آفریدی کا لنڈی کوتل پریس کلب ڈسٹرکٹ خیبر میں میٹ دی پریس پروگرام میں اظہار خیال
پاکستان مسلم لیگ ن پی کے 69 کے نامزد امیدوار و سابق ممبر صوبائی اسمبلی الحاج شفیق شیر آفریدی نے کہا کہ ڈور ٹو ڈور کمپین کا اصل مقصد عوام کی مسائل سے آگاہی اور ان کا حل نکالنا ہے انہوں نے کہا کہ کارکردگی کی بنیاد پر عوام ووٹ لینگے کیونکہ ہم عوام کے مابین رہتے ہیں اور ان کی غم و خوشی میں شریک ہوتے ہیں انہوں نے کہا کہ کسی معاشرے میں تبدیلی و ترقی میں تعلیم کا کردار ہوتا ہے اور تعلیم کے ساتھ سکیل بھی نوجوان نسل کو دینا وقت کی اہم ضرورت ہے ٹیکنیکل ایجوکیشن کے لئے اقدامات اٹھائے انہوں نے کہا کہ تعلیم کے میدان میں ریکارڈ کام کئے ہیں لنڈی کوتل میں گرلز کالج لانا اور پرائمری اسکول کو مڈل اور مڈل کو ہائی اور اسطرح ہائی سکول کو ہائیر سیکنڈری سکول کا درجہ دینا انقلابی اقدام ہے جو کم و قلیل وقت میں سرانجام دی ہیں انہوں نے کہا کہ لنڈی کوتل میں پانی پانی کا سنگین مسئلہ ہے لیکن اس کے باوجود جہاں پانی کے ذخائر ہیں وہاں پر ٹیوب ویلز اور سولر سسٹم منظور کئے ہیں اور اسطرح علی مسجد واٹر سپلائی سکیم بحالی پر کام کیا جس پر وہاں اہلیان علاقے کی تحفظات ہے منتخب ہوکر مصلحت کے ذریعے یہ پانی کا مسئلہ حل کرینگے اور یہ بھی کہا کہ پانی کی سطح دن بدن نیچے جارہی ہیں جس کو اوپر لانے کے لئے بازار ذخہ خیل میں بارانی ڈیمز بنائی ہیں اور یہاں لنڈی کوتل میں بھی پانی سطح کنٹرول کرنے کے لئے سمال ڈیمز بنائے گے انہوں نے کہا کہ لنڈی کوتل سپورٹس کمپلیکس کے لئے دس کروڑ روپے فنڈز منظور کی جو بابا غزل مزار کے ساتھ جگہ تھی تحفظات کے باعث ممکن نہ ہوسکا اور اس کے علاوہ موضوع جگہ سپورٹس کمپلیکس کے لئے میسر نہیں انہوں نے کہا کہ تعلیم کے میدان میں ہر سکول کو پی ٹی سی فنڈز کے مد میں لاکھوں روپے منظور کئے انہوں نے کہا کہ ہم عملی سیاست پر یقین رکھتے ہیں اور دلیل و جمہوری طریقے سے الیکشن مہم چلانے میدان میں نکلے ہیں انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ قومی اسمبلی کے امیدوار الحاج شاہ جی گل کو موقع دیکر انضمام میں کئے گئے وعدوں کو پہیہ تک پہنچائیں تاکہ خوشحالی و ترقی میں کردار ادا کریں
