وزیرآباد(نامہ نگار) پے در پے ڈکیتی کی وارداتوں پر تاجروں کی مزمتی ریلی، ڈاکو راج نا منظور پولیس کے خلاف شدید نعرے بازی،24گھنٹوں تک اگر ڈاکوں گرفتار نہ ہوئے تو شٹر ڈاؤن ہڑتال کر دی جائے گی مقررین کا خطاب۔آئی جی پنجاب سے ابتر صورتحال کا نوٹس لینے کا مطالبہ۔ گزشتہ ایک سال سے جاری ڈکیتی راہزن اور چوری کی وارداتوں کا سلسلہ نہ رک سکا۔سر شام نامعلوم مسلح ڈاکوؤں نے چوک آرائیاں کھل چوکر کی دکان پر عرفان بلوچ سے گن پوائنٹ پر 8ہزار محنت کش کسٹمر سے پندرہ سو چھین لئے۔دوسری واردات سبزی منڈی میں ملک مشتاق کریانہ کی دکان سے تمام عملہ کو ایک کونے میں بٹھا کر دو لاکھ نقد لوٹ لیے۔تیسری واردات قادرآباد روڈ پر واقع مہر ادریس گیس کی دکان سے 1لاکھ پچاس ہزار چھین لیے وہاں پر لگے سی سی ٹی وی واضع اسلحہ اور تشدد کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔گزشتہ روز رسولنگر روڈ پر ناکہ زنوں نے ملک ریاض سے تین لاکھ پچاس ہزار لوٹ لئے۔اس لاء اینڈ آرڈر صورتحال کے پیش نظر علی پورچٹھہ کی تاجر تنظیموں نے حیدری چوک سے اللہ ہو چوک تک ایک احتجاجی ریلی نکالی جس میں دکانداروں نے بینرز اٹھا رکھے تھے جس پر ڈاکوراج نا منظور اور پولیس کے خلاف نعرے درج تھے۔مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پولیس انتظامیہ کو بارہا مرتبہ اس ابتر صورتحال بارے آگاہ کیا جا چکا ہے لیکن آگے سے عملہ کی تعداد کم ہونے کا بہانہ کرکے اگنور کردیا جاتاہے۔ ہم روزی کیا ڈاکوں کے ہاتھوں لوٹنے کیلئے کما رہے ہیں ریاست کو ٹیکس اسی لیے دیا جاتا ہے کہ وہ جان و مال کی حفاظت کرے۔ لیکن پولیس تھانہ علی پورچٹھہ ڈاکو گینگ کے آگے بے بس و ناکام ہوچکی ہے۔ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ 24گھنٹوں میں ڈاکوؤں کو گرفتار کیا جائے ٹائم فریم ختم ہونے پر شہر بھر میں مکمل شٹرڈاؤن ہڑتال کی جائے گی۔بعدازاں مظاہرین پرامن طور پر منتشر ہوگئے۔
