وزیر آباد(نا مہ نگار) عورتوں اور مردوں کے موبائل پرس اور قیمتی سامان چوری کرنے والی خواتین رنگے ہاتھوں پکڑ کر پولیس کے حوالے کر دیں، مین بازار وزیرآباد میں چوری اور ڈکیتی عروج پر پہنچ چکی، پولیس خاموش۔ مین بازار وزیرآباد میں مسلم لیگ(ن) کی ریلی گزر نے کے دوران رش کا فائدہ اٹھاتے ہوئے گوجرانوالہ کی رہائشی عورتوں سائرہ اور ثوبیہ گینگ مین بازار میں گھس گیا اورخردایدری کے لئے آئی خواتین اور مردوں کے موبائل اور پرس نکالنا شروع کر دیئے ایک خاتون کا پرس نکالتے ہوئے پر دوسری خاتون نے موقع پر پکڑ لیا جس پر شہریوں کی کثیر تعداد اکٹھی ہو گئی رش کا فائدہ اٹھاتے ہوئے گینگ کے دوسری عورتیں اور سر غنہ موقع سے غائب ہوگئے جبکہ سائر اور ثوبیہ کو پولیس تھانہ سٹی وزیر آباد کے حو الے کر دیا گیا۔ انسپکٹر عثمان نے شہریوں کو یقین دہانی کروائی کہ سب کا مال مسروقہ وآپس دلوایا جائے گا روزانہ کی بنیاد پر وزیر آباد میں جیب تراشی کی وارداتوں میں اضافہ ہونے سے شہری پریشان ہوکر رہ گئے۔ شہریوں نے آئی جی پنجاب،آ پی او گوجرانوالہ،سی پی او گوجرانوالہ اور اے ایس پی وزیرآباد سے مطالبہ کیا کہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائی کرکے ریلیف فراہم کیا جائے۔
