جماعت اسلامی میدان عمل میں ہے عوام کو تنہا نہیں چھوڑینگے،

Spread the love

وزیرآباد(نا مہ نگار) جماعت اسلامی کے امیدوار قومی اسمبلی ناصر محمود کلیر اور امیدوار صوبائی اسمبلی محمد مشتاق بٹ نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی میدان عمل میں ہے عوام کو تنہا نہیں چھوڑینگے، کارکنان گلی محلوں میں منظم انداز میں مہم چلارہے ہیں سابق حکمرانوں کے ستائے عوام جماعت اسلامی کے جھنڈے تلے جمع ہوچکے ہیں، عوام پر آج بھی ظالمانہ نظام مسلط ہے کرپشن اور مہنگائی بڑھ چکی ہے عوام کا کوئی پرسان حال نہیں جاگیرداروں،چوروں،لٹیروں کے خلاف جدوجہد میں عوام جماعت اسلامی کا ساتھ دیں۔وہ دھونکل،ٹھٹھی ارائیاں،ونجووالی،،کرم آباد،سوہدرہ،الہ آباد میں 9الیکشن آفسزکی افتتاحی تقریبات اور مختلف علاقوں میں جلسوں اور کارنر میٹنگز سے خطاب کررہے تھے۔اس موقع پر صابر حسین بٹ،ذبیع اللہ ملک،زمان حیدر چیمہ،جاوید مغل،صاحبزادہ محمد رفیق نعیم،مہر عتیق الرحمن،حافظ فرحان منیر بٹ،ارسلا حیدر بٹ،عطاء الرحمن سمیت متعدد ذمہ داران موجود تھے۔انہوں نے کہا کہ ملک میں حقیقی معنوں میں جمہوریت نہ ہے،انتخاب ہی کے ذریعے ہم جمہوریت لاسکتے ہیں،سیاسی جماعتیں نظریہ کی بنیاد پر کام کرتی ہیں، ہر پارٹی میں وراثت چل رہی ہے دونوں سابقہ حکومتیں یہ بات کہہ رہی ہیں کہ ہم جمہوریت ٹھیک کررہے ہیں،جس نے جائز ناجائز طریقے سے لوٹا ہوا ہے وہ کبھی ایک پارٹی اور کبھی دوسری پارٹی میں جاتا ہے وزیر آباد کی عوام کے پاس ایک موقع ہے کہ آپ شعور کا مظاہرہ کریں اور جماعت اسلامی کو ووٹ دیں،8فروری کرپٹ مافیا کی موت اورنظریہ پاکستان کے علمبرداروں کے لئے خوشی کادن ہوگا۔ ہم انشاء اللہ ملک سے بے روزگاری کرپشن ناانصافی کاخاتمہ چاہتے ہیں۔ نظام مصطفی ؐ کانفاذاوراتحاد امت وقت کی اہم ضرورت ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں