حلقہ کی عوام میری فیملی اور خاندان کی مانند ہے،چوہدری زاہد اقبال

Spread the love


حلقہ کی عوام میری فیملی اور خاندان کی مانند ہے امن گروپ کامیاب ہو کر مسائل کی چکی میں پسی عوام کی آواز ایوان اقتدار تک پہنچائے گی۔۔چوہدری زاہد اقبال

تحصیل چیچہ وطنی کے غیور عوام ہماری سیاست شرافت اور حلقہ میں کروائے گئے ترقیاتی کاموں سے بخوبی واقف ہیں 8فروری کو حقہ کے نشان پر مہر لگا کر کامیاب کروانے کی اپیل۔امیدوار این اے 143اور پی پی 203

ہڑپہ(چوہدری محمد آ صف ندیم آرائیں ڈویزنل بیورو چیف ساہیوال)۔سابقہ ایم این اے اور چیئرمین ضلع کونسل ساہیوال چوہدری زاہد اقبال نے حلقہ میں الیکشن کمپین کرتے ہوئے چیچہ وطنی کی تاجر برادری سے فرداً فرداً ملاقاتیں کیں اور حلقہ کے مختلف علاقوں میں لوگوں کو سیاسی اتحاد پر قائم امن گروپ کے منشور سے آگاہ کرتے ہوئے امیدوار برائے قومی و صوبائی اسمبلی حلقہ این اے 143اور۔پی پی 203 چوہدری زاہد اقبال کا کہنا تھا کہ حلقہ کی عوام میری فیملی اور خاندان کی مانند ہے امن گروپ کامیاب ہو کر مسائل کی چکی میں پسی عوام کی آواز ایوان اقتدار تک پہنچائے گی حلقہ کی باشعور عوام نے تھانہ کلچر بدمعاشی اور جاگیردارانہ طرز سیاست کو یکسر مسترد کردیا ہے چیچہ وطنی کے لوگ جانتے ہیں کہ ریکارڈ ترقیاتی کام کس نے کروائے تحصیل چیچہ وطنی کے غیور عوام ہماری سیاست شرافت اور حلقہ میں کروائے گئے ترقیاتی کاموں سے بخوبی واقف ہیں8فروری کو حقہ کے نشان پر مہر لگا کر کامیاب کروانے کی اپیل

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں