چوہدری محمد آصف ندیم آرائیں ڈویژنل بیورو چیف ساہیوال
ساہیوال( کمشنر ساہیوال شعیب اقبال سید کی ھدایت پر ڈائریکٹرلوکل گورنمنٹ ڈاکٹرسیف اللہ کی طرف سے شہرمیں صفائی کے عمل کی مسلسل مانیٹرنگ جاری، سلاٹر ہاؤس بھٹونگر، آشیانہ ہاوسنگ سوسائٹی سمیت شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ، سینٹری سٹاف کی حاضری چیک کی اور صفائی کے عمل کا جائزہ لیا، چیف آفیسر میونسپل کارپوریشن اشفاق احمد اور میونسپل آفیسر غلام عباس بھی ان کے ہمراہ تھے۔ تفصیلات کے مطابق ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ ڈاکٹر سیف اللہ نے علی الصبح سلاٹر ہاؤس بھٹو نگر، آشیانہ ہاؤسنگ سوسائٹی کا دورہ کیا اور صفائی کے عمل کا جائزہ لیا۔ انہوں نے سلاٹرہاؤس کے اطراف صفائی کے انتظامات کو مزید بہتر کرنے کی ہدایت کی۔ انہوں نے سینٹری سٹاف کی حاضری بھی چیک کی اور تمام سٹاف کو مکمل صفائی تک فیلڈ میں موجود رہنے کی ہدایت کی۔
