ضلع وزیرآبادنے مسلم لیگ (ن) سے ہمیشہ محبت کااظہار کیا ہے

Spread the love

وزیرآباد(نا مہ نگار) مسلم لیگ (ن) کے رہنما وسابق چیئرمین بلدیہ خواجہ محمد جمیل ایڈووکیٹ اور صدر مسلم لیگ (ن) لائرز فورم ڈسٹرکٹ وزیرآباد محمد شیراز میرنے کہا ہے کہ ضلع وزیرآبادنے مسلم لیگ (ن) سے ہمیشہ محبت کااظہار کیا ہے، میاں نواز شریف ہی امید کی آخری کرن ہیں اور وہ بھاری اکثریت سے کامیاب ہونگے۔عوام نواز شریف کے علاوہ کسی کو وزیر اعظم دیکھنا نہیں چاہتے۔میاں محمد نواز شریف نے ہمیشہ ملک کی بہتری ترقی اور عوامی خوشحالی کے لئے عملی اقدامات کئے، آنیوالا وقت ملک پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کا وقت ہے۔انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف نے اقتدار پر قابض ہو کر ملکی معیشت اور ترقی کو تباہ کر دیا،میاں محمدنو از شریف الیکشن میں ان شاء اللہ ملک کے چوتھی بار وزیر اعظم بنیں گے، نواز شریف کو 2017 ء میں ایک منظم اور گھناؤنی سازش کے تحت نااہل کر کے ان کے اقتدار کا خاتمہ کر کے اور ملک پر ایک نااہل جھوٹے اور سلیکٹڈ عمران نیازی کو قوم پر مسلط کر کے ملک کو تباہی کے دہانے پر پہنچا دیاگیا تھا۔ اب انشاء اللہ مسلم لیگ(ن) کے قائد نواز شریف 8فروری کو ہونیوالے الیکشن میں بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کر کے ملک کے چوتھی مرتبہ وزیر اعظم منتخب ہو کر عمران نیازی کے ہاتھوں تباہ حال ملک کو تعمیر و ترقی کی شاہراہ پر گامزن کرینگے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں