وزیرآباد(نا مہ نگار) تجارت کاروبار میں رب کریم کی رضا شامل رکھنے اور اور اسکی مخلوق کی خلوص سے خدمت کا جذبہ رکھنے والا تاجر معقول منافع پر معیاری اشیائے فراہم کرکے کار خیر سرانجام دیتا ہے،تاجر کے اس عمل پر خالق کائنات اس کو اپنی رحمتوں برکتوں سے نوازتا ہے جس سے تاجر کا کاروبار وسعت پاتا ہے۔ان خیالات کا اظہار صاحبزادہ حافظ محمد کاشف چشتی آستانہ عالیہ گنج گوھر بھٹی کے نے مختار کنگ بیکرز اینڈ سویٹس کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس پر امتیاز احمد،مختار احمد،اشتیاق احمد،الیاس احمد،عمر مختار،محمد احسان مہر،جنرل سیکرٹری بیکرز اینڈ سویٹس شیخ نعیم انور زبیری،ناصر وڑائچ،ڈاکٹر سید رضا سلطان،کاشف قدیر قریشی،قاضی اورنگزیب،محمد اشرف نثار،ماسٹر محمد ندیم،افضل چوہان،ماسٹر قیصر،ماسٹر باجوہ،مینجر اختر،نعیم میوسمیت زندگی سے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والی شخصیات بھی موجود تھیں۔انہوں نے کہا کہ مختار احمد نے اپنے کاروبار میں اللہ تعالیٰ کی رضا اورانسانی ہمدردی کو شامل رکھا اس وجہ سے ان کا کاروبار اندرون شہر اور دوسرے شہروں میں وسعت پارہا ہے معیار اور ذائقہ پر سمجھوتہ نہ کیا اس بناء پر خوردونوش کے شوقین افراد دور دراز سے باربار انکی برانچوں پر آتے ہیں مختار کنگ وزیرآباد کی پہچان بن گیا ہے ملک کے طول وعرض میں انکی خوردونوش اشیاء کے ذائقے کی انفرادیت ہی لوگوں کو وزیرآباد کھینچ لاتی ہے اس موقع پر صاحبزادہ حافظ محمد کاشف چشتی نے دنیا بھر میں کے مظلوم مسلمانوں کو ظلم سے نجات اور استحکام پاکستان کی خصوصی دعا کروائی
