وزیرآباد(نا مہ نگار) تحریک لبیک پاکستان کے امیدوار این اے66محمد اکرم آرائیں اور امیدوار پی پی35خرم مختار چیمہ ایڈووکیٹس کا الیکشن کمپین کے سلسلہ میں مین بازار کا دورہ اور دوکانداروں سے ملاقات کی۔اس موقع پر بابا محمد جاوید مہر،محمد آفتاب رضوی،محمد جمیل رضوی،اویس جمیل بٹ،خلیل احمد،زاہد مہر،نجم الحسن،محمد شرجیل سمیت کارکنان کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔اس موقع پر شہریوں اور تاجر برادری نے گل پاشی کی اور امیدواران کو پھولوں کے ہار پہنائے۔محمد اکرم آرائیں اور خرم مختار چیمہ نے کہا کہ 8فروری کو کرین پر مہر لگا کر تحریک لبیک پاکستان کو کامیاب بنائیں،ووٹ صرف حضور نبی کریم ؐ کی ذات کے لئے ہے،تحریک لبیک پاکستان نے عوام کو جو پلیٹ فارم مہیا کیا ہے یہی وہ پلیٹ فارم سے جس سے عوام کے مسائل حل ہوں گے کیونکہ باقی سارے پلیٹ فارم عوام آزما چکے ہیں کوئی بھی ایسا پلیٹ فارم نہیں رہ چکا جسے عوام نے نہ آزمایا ہو۔ دن بدن بڑھتی ہوئی مہنگائی اور بگڑتے ہوئے ملکی حالات میں عوام کو اب تحریک لبیک پاکستان کی شکل میں آخری کرن دکھائی دے رہی ہے جس پر عوام کا ٹھاٹھیں مارتا سمندر لبیک بھی کہہ رہا ہے۔تحریک لبیک پاکستان کے قائد علامہ سعد حسین رضوی مورخہ2فروری بروز جمعتہ المبارک کو وزیرآباد تشریف لائینگے اور ان کا فقید المثال استقبال کیا جائے سعد حسین رضوی سوہدرہ،وزیرآباد اور گکھڑ میں عوام سے خطاب فرمائینگے
