گوجر خان کی سیاست میں ڈرامائی تبدیلی

Spread the love

مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما چوہدری محمدریاض نے پارٹی کی غلط پالیسیوں کے سبب راہیں جدا کر لیں وفا شعار مخلص کارکن اور ہمیشہ نواز شریف کے شانہ بشانہ کھڑے رہنے والے چوہدری محمد ریاض نے مسلم لیگ ن کی غیر منصفانہ ٹکٹوں کی تقسیم پر اپنی راہیں جد اکر لیں اور تحریک لبیک میں شمولیت اختیا ر کر لیں چوہدری محمد ریاض اور ان کے بھائی چوہدری محمد خورشید زمان آٹھ مرتبہ گوجر خان سے الیکشن جیت چکے ہیں جب کہ چوہدری محمد ریاض صوبائی وزیر اور خورشید زمان قومی اسمبلی میں سیکرٹری پارلیمانی دفاع بھی رہ چکے ہیں۔مشرف دور میں جب مسلم لیگ ن پر مشکلات کے پہاڑ ٹوٹے اور ان کے بڑے بڑ ے سرکردہ نام ڈرائنگ روم میں بیٹھ گئے اس وقت چوہدری برادران نے گوجر خان میں بیگم کلثوم نواز کا زمان ہاؤ س میں جلسہ کروایا اس پر چوہدری برادران پر مشکلات آئیں اور کاروبار تباہ و برباد ہو گیااس وقت گوجر خان کی سیاست کے ساتھی نواز شریف کا ساتھ چھوڑ کر مشرف کے کیمپ میں چلے گئے اور اقتدار کے مزے لوٹنے لگے مگر چوہدری محمد ریاض کی وفاداری نواز شریف کے ساتھ قائم رہی ایک وقت آیاگوجر خان سے مسلم لیگ ن کا کوئی ٹکٹ لینے کو تیا ر نہیں تھامگر چوہدری محمد ریاض وفا کی چٹان بنا ر ہے مسلم لیگ ن نے حالیہ الیکشن میں جہاں دیگر نظریاتی کارکنوں کو نظر انداز کر کے نغیر نظریاتی لوگوں کو ٹکٹ دیے وہی چوہدری برادران کو بھی نظر انداز کر دیا گیا
سیاست بڑی بے رحم ہوتی ہے وہ وفاداری نہیں دیکھتی وہ اپنے مفادات کو ہمیشہ ترجیح دیتی ہے جن لوگوں نے مشرف دور میں مزے لوٹے اس کا دور حکومت ختم ہو نے کے بعد دوبارہ مسلم لیگ ن میں نئے سرے سے عہد وپیمان کر کے واپس آگئے۔اس پر الیکشن ۴۲۰۲ میں مسلم لیگ ن نے گوجر خان کی قومی اسمبلی کی سیٹ اور دو صوبائی اسمبلیوں کے ٹکٹ ان لوگوں کو جاری کیے جو مشکل وقت میں مسلم لیگ کو چھوڑ چکے تھے۔اس پر چوہدری محمد ریاض کافی دلبرداشتہ ہوئے اسی دوران تحریک لبیک کی مرکزی قیادت نے چوہدری محمدریاض سے رابطہ کیا اور اپنی پارٹی میں شمولیت کی دعوت دی اور قومی اسمبلی کا ٹکٹ بھی جاری کیا اور اس سے قبل پہلے سے تحریک کے امیدوار راجہ سجاد کرامت نے قومی اسمبلی کا اپنا ٹکٹ چوہدری برادران کے گھر آکر ان کو دیا اور خود الیکشن سے دستبردار ہوگئے تحریک لبیک میں شمولیت کرتے ہی گوجر خان کی سیاست ڈرامائی انداز اختیار کر گئی کیونکہ اس حلقے میں تحریک لبیک کا اپنا ووٹ بنک بہت زیادہ ہے اور چوہدری محمد ریاض کا حلقہ احباب بھی وسیع ہے جسکی وجہ سے نقصان مسلم لیگ ن کو ہوگا۔ اب اس حلقے میں مقابلہ سابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف اور چوہدری محمدریاض کے درمیان ہے جب کہ اس حلقے کے صوبائی اسمبلیوں کے امیدوار راجہ بابر کرامت اور راجہ طارق اسماعیل چوہدری محمد ریاض کے دست بازو ہیں اور حلقے میں ان کی بہت زیادہ پذیرائی ہے اور ان تینوں امیدواروں کو گوجر خان کی عوام پسند کر تی ہے۔اور عام خیال یہ ہے کہ گوجرخان کی تینوں سیٹیں تحریک لبیک جیت سکتی ہے۔
تحریر: بابر علی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں