
لنڈی کوتل سے (امان علی شینواری)
ضلع خیبر کی تحصیل لنڈی کوتل کے عوام کو پینے کے صاف پانی کا مسئلہ دن بدن سنگین ہوتا جا رہا ہے جس کے باعث لنڈی کوتل مسائل حل کمیٹی کے اراکین نے گزشتہ ایک مہینے سے پانی دو ووٹ لو کے سلوگن سے مہم کا آغاز کیا ہے جو لنڈی کوتل کے مختلف علاقوں میں مسائل بارے میٹنگ کا انعقاد کراتے ہیں اور نوجوانوں میں شعور و بیداری پیدا کرنا مقصود ہے اس بارے خوگاخیل میں ایک گرینڈ جرگہ منعقد ہوا جس میں الیاس شینواری، علی رخمان شلمانی، نجیب خاوریچن، اختر علی شینواری، ولی محمد، شریف اللہ و دیگر نے خطاب کئے. شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ لنڈی کوتل میں پانی کا سنگین مسئلہ ہے جس کے لئے سابق نمائندگان نے کردار ادا نہیں کیا جس کے باعث عوام اس جدید دور میں پانی جیسے بنیادی ضرورت سے محروم ہیں انہوں نے کہا کہ مسائل حل کرنے میں امیدواروں نے عوام کو مطمئین نہیں کیا تو ہم اس الیکشن میں عوام کو ووٹ سے بائیکاٹ کرنے کی ترغیب دینگے انہوں نے کہا کہ الیکشن مہم کے دوران امیدوار شلمان واٹر سپلائی سکیم جیسے پراجیکٹس کے نام پر نعرے لگاتے ہوئے عوام کو دھوکہ دینے کی کوشش کر رہے ہیں لیکن اس بار عوام کھوکھلے نعروں پر یقین نہیں رکھتے ہیں انہوں نے کہا کہ دنیا کہاں سے کہاں پہنچ گئی اور لنڈی کوتل کے عوام اس دور جدید میں پانی کے لئے ترس رہے ہیں
