فرزند جہلم ڈاکٹر طارق مرزا رضائے الہٰی سے انتقال کر گئے

Spread the love

جہلم(اختر شاہ عارف)ملک کے مشہور آئی سپیشلسٹ ڈاکٹر طارق مرزا صاحب آج رضائے الہٰی سے انتقال کر گئے۔
انا للّٰہ وانا الیہ راجعون ۔
مرحوم ایک عرصے سے صاحبِ فراش تھے۔اور انتہائی حوصلے اور بہادری سے بیماری کا مقابلہ کر رہے تھے۔مرحوم کا شمار ملک کے نامور ماہر امراض چشم میں ہوتا تھا۔وہ جہلم کے مشہور اور قیام پاکستان کے وقت سے قائم “مرزا ہسپتال شاندار چوک جہلم”کے قابل ترین ڈاکٹر تھےاور ان کا شمار “مرزا ہسپتال” کےبانی ڈاکٹرز میں ہوتا تھا۔اپنے طبی پیشے کے ساتھ ساتھ وہ فلاحی کاموں میں بھی بڑھ چڑھ کر حصہ لیتے تھے۔وہ جہلم کی مشہور سماجی و فلاحی تنظیم “المرکز جہلم” عقب سولجر پلازہ کے روحِ رواں تھے۔اور اپنے بھائیوں کرنل(ر) محمد عبید مرزا، ڈاکٹر محمد اسد مرزا ڈینٹل سرجن اور اپنی تمام مرزا فیملی کے ساتھ ملک کر فلاحی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیتے تھے۔ مرحوم انتہائی نیک، ملنسار،ہنس مکھ اور ہمہ وقت دوسروں کے کام آنے والے انسان تھے۔ان کی وفات کے بعد مرزا فیملی میں جو خلا پیدا ہو گیا ہے۔وہ کبھی بھی پورا نہیں ہو سکے گا۔
اللّٰہ پاک ڈاکٹر طارق مرزا صاحب مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے آمین یارب العالمین ۔
مرحوم کی نماز جنازہ مورخہ تین فروری 2024ء بروز ہفتہ دن گیارہ بجے ان کی رہائش گاہ “الصدف”نزد سگریٹ فیکٹری جی ٹی روڈ جہلم میں ادا کی جائے گی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں