وزیرآباد(نا مہ نگار) جماعت اسلامی کے امیدوار قومی اسمبلی ناصر محمود کلیر نے کہا ہے کہ ملک میں فرسودہ نظام قائم ہے،لاڈلے ہر موقع پر نئے ہوتے ہیں، عوام پر ٹیکسز اور مہنگائی کا بوجھ بڑھ رہا ہے،ملک میں چہار سو مایوسی و بے چینی ہے، معیشت آئی ایم ایف کنٹرول کررہی ہے داخلی اور خارجی پالیسیاں استعماری طاقتوں کے اشاروں پر بنائی جارہی ہیں کرپٹ نظام سے نجات کے لئے لوگ جماعت اسلامی کو ووٹ دیں۔وہ سوہدرہ،وزیر آباد،چیمہ کالونی،گلی گورو کوٹھا،سرکلر روڈ،گھکا میتر،گلی ہنومان ۔ علی پور چٹھہ۔کلاسکے۔احمد نگر۔ساروکی ومختلف علاقوں میں اجتماعات سے خطاب کررہے تھے۔اس موقع پر صابر حسین بٹ،ذبیع اللہ ملک،زمان حیدر چیمہ،صاحبزادہ محمد رفیق نعیم،رانا عقیل احمد،فیصل مجید،ارسلان حیدر بٹ،عطاء الرحمن سمیت متعدد ذمہ داران موجود تھے۔انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی کے کارکنان کروڑوں میں اور دنیا کے ہر ملک میں موجود ہیں ملک کو ترقی کی جانب لے جانے اور بحرانوں سے نکالنے کے لیے ہر ایک شخص کو انفرادی کردار ادا کرنے کی ضرورت ہے، جماعت اسلامی ایک دعوتی و سیاسی جماعت جو اسلام کے اصولوں پر عملداری کے لیے کوشاں ہے اللہ اور اسکے رسول ؐ کی اطاعت میں ہماری فلاح و نجات ہے
