وزیرآباد(نا مہ نگار) سات اضلاع کا وزیرآباد انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی مسائل کی آماجگاہ بن گیا،2012سے ہسپتال کی مین سیوریج لائن بند پڑی ہے،باتھ روم اور کموڈ سیٹیں ناکارہ،مسلم شاور الٹے ہاتھ پر لگے ہوئے ہیں،ہسپتال میں فرنیچر کی کمی ہے،خاکروب ای سی جی کرنے میں مصروف ہیں،35ہزار روپے تنخواہ لینے والے ورکر ز کو18ہزار روپے دیئے جارہے ہیں،اندھیر نگری اور چوپٹ راج،وزراء اعلیٰ،ہیلتھ منسٹر،سیکرٹری ہیلتھ کے دورے درے کے درے رہ گئے،اندرونی حالات کچھ اور باہر کے کچھ اور ہیں۔وزیرآباد ویلفیئر سوسائٹی کے مسیحا وکلاسک کچن وئیر کے مالک حاجی محمد یعقوب نے وزیراعلیٰ پنجاب،سیکرٹری ہیلتھ پنجاب،کمشنر،ڈی سی گوجرانوالہ سے اصلاح واحوال کا مطالبہ کیا اور خود بھی ہسپتال کے مسائل کو حل کرنے کے لئے بیماری کی حالت میں کمر کس لی۔حاجی محمد یعقوب نے وزیرآباد کے سیاست دانوں،وکلاء،سول سوسائٹی کے رہنماؤں،اساتذہ،علماہ کرام ودیگر سے اپیل کی کہ وزیرآباد انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی کو زندہ انسانوں کا قبرستنا نہ بننے دیں تاکہ وزیرآباد ارڈیالوجی ہسپتال چلتا رہا اور لوگ اس سے استفادہ حاصل کرتے رہیں۔
