وہدری محمد یوسف پر تشدد کی اطلاعات ہیں ،انہیں مار پیٹ کر زبردستی ان سے ویڈیو بیان لینے کی کوشش کی جارہی ہے

Spread the love

وزیرآباد:(نامہ نگار) چوہدری محمد یوسف پر تشدد کی اطلاعات ہیں ،انہیں مار پیٹ کر زبردستی ان سے ویڈیو بیان لینے کی کوشش کی جارہی ہے بیٹے عمر یوسف کا ویڈیو بیان سوشل میڈیا پر وائرل چیف جسٹس پاکستان سے انصاف کا مطالبہ انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ میرے والد چوہدری محمد یوسف جو کہ حلقہ پی پی 35 سے صوبائی اسمبلی کے لیے تحریک انصاف کے حمایت یافتہ امیدوار ہیں ان کو گرفتار کیا گیا اور اسکے بعد ان کے الیکشن سے دستبرداری کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا جسے حلقہ کی عوام نے مسترد کیا اور ہماری قانونی ٹیم نے بھی گرفتاری کے دوران ایسے بیان کو چیلنج کرنے کا اعلان کیا ہے تو مخالفین نے اب دوسرا حربہ استعمال کیا ہے اور ہمیں اطلاعات ملی ہیں کہ میرے والد کو تشدد کا نشانہ بنایا گیا ہے اور ان سے زبردستی ویڈیو بیان لینے کی کوشش کی جا رہی ہے انہوں نے چیف جسٹس آف پاکستان سے مطالبہ کیا ہے کہ میرے والد پر تشدد اور ان سے زبردستی بیان لینے والوں کے خلاف کاروائی کی جائے ہمیں انصاف فراہم کیا جائے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں