وزیرآباد:(نامہ نگار) پی ٹی آئی قیادت کی جانب سے پری پول دھاندلی کے الزامات معروف قانون دان سامنے آگئے پریس کانفرنس ہمارے امیدوار سے گرفتاری کے دوران زبردستی بیان لینے کی ناکام کوشش کے بعد ریٹرننگ آفیسر سے جبری دستبردار کروایا گیا
معروف قانون دان لطیف کھوسہ اور اظہر صدیق کی پریس کانفرنس اور ویڈیو پیغام سوشل میڈیا پر جاری کیا گیا ہے جس میں الزام لگایا گیا ہے کہ پی پی 35 کے امیدوار چوہدری محمد یوسف کو زبردستی الیکشن سے دستبردار کیا گیا انہوں نے کہا کہ وہ الیکشن سے نہ ریٹائر ہوئے اور نہ ہی انہوں نے دستبرداری کا اعلان کیا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ چوہدری یوسف کی حراست کے دوران ریٹائرمنٹ کا نوٹیفکیشن غیر قانونی ہے اسکی کوئی قانونی حیثیت نہیں ۔انبکا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن سے معاملے کی بابت شفاف کاروائی کا مطالبہ کرتے ہیں اور ریٹرننگ آفیسر کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کرتے ہیں ۔
