وزیرآباد ( نامہ نگار ) نوجوان نسل کی فکری تربیت میں مساجد کا کردار بنیادی اہمیت کا حامل ہے. روحانی تسکین کے لئے شریعت کی پاسداری کرنا لازمی ھے. باطن کی پاکیزگی کردار کی عظمت کا زینہ ھے ان خیالات کا اظہار مسلم ھینڈز پاکستان کے کنٹری ڈائریکٹر اور آستانہ عالیہ سہروردیہ سوھدرہ شریف کےصاحبزادہ سید ضیاء النور نے ڈیرہ ملہیاں میں مسلم ھینڈز انٹرنیشنل کی جانب سے مخیر شخصیت حبیب رحمان کے تعاون سے تعمیر کردہ مسجد کے افتتاح کے موقع پر ایک اجتماع سے خطاب کرتے ھوئے کیا. صدر تقریب علامہ مظفر اقبال چشتی نے اپنے خطاب میں کہا کہ دجالی فتنوں سے نبرد آزما ء ہونے کے لئے قرآنی تعلیمات کا فروغ ضروری ھے. مسلم ھینڈز کے ایریا لائیولی ھڈ آفیسر سردار شمس الرحمان نے کہا کہ مسلم ھینڈز بین الاقوامی سطح پر انسانی خدمت کے ساتھ دینی اقدار کے تحفظ اور فروغ کے لئے گراں قدر خدمات سرانجام دے رہی ھے دینی مراکز کا قیام نسل نو کی اخلاقی تربیت کے مشن کا حصہ ھے. اس موقع پر انجنیئر طارق محمود، پبلک ریلیشن پرسن طارق جاوید ملک، شاہد محمود اور دیگر عمائدین بھی موجود تھے.
