وزیرآباد (نامہ نگار ) مسلم ھینڈز پاکستان کی جانب سے ایریا مینجر رانا عمر فاروق کی زیر نگرانی دس روزہ فری میڈیکل کیمپس کا پروگرام تشکیل دیا گیا ھے. جس میں عوام الناس کو فری چیک اپ اور ادوایات کی سہولتیں فراھم کی جایئں گی. مسلم ھینڈز کے پبلک ریلیشن پرسن طارق جاوید ملک کے جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق13فروری منگل کو عید گاہ بھٹی کے 15فروری جمعرات کو بستی قدرت آباد اور 20 فروری منگل کو دھونکل میں کیمپس لگائے جایئں گے.
