گلگت ضلعی انتظامیہ ، سول سوسائیٹی ، اساتذہ و طلبہ و طالبات کی مشترکہ کشمیر یکجہتی ریلی شاہی پولو گرانڈ سے گھڑی باغ تک نکالی گئی

Spread the love

گلگت (پ ر ) مشیر اطلاعات ایمان ، سیکریٹری لوکل گورنمنٹ و چئیرمین جی بی ایل سی بی رحیم گل , سیکریٹری ہوم سید حسین اصغر ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کیپٹن(ر) اریب احمد مختار کی قیادت میں ضلعی انتظامیہ ، سول سوسائیٹی ، اساتذہ و طلبہ و طالبات کی مشترکہ کشمیر یکجہتی ریلی شاہی پولو گرانڈ سے گھڑی باغ تک نکالی گئی ، ریلی گھڑی باغ ہائی سکول پہنچ کر اختتام پزیر ہوئی ، ریلی کے شرکاء سے مقررین نے خطاب کیا ۔ اور اپنے کشمیری بہن بھائیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہوئے ریاست ہندوستان کی جابرانہ قبضہ کو اقوامتحدہ کے قراردادوں کی خلاف ورزی قرار دیا ۔ مقررین نے غاصب انڈین فوجوں کی مقبوضہ کشمیر سے بے دخلی کا مطالبہ کیا۔ بعد ازاں ریلی کے شرکا نے ہندوستان کے خلاف نعروں پر مشتمل پلے کارڈ اٹھائے ہوئے تھے اور مقبوضہ کشمیر کی آذادی کی نعرے لگارہے تھے۔ ریلی کے آخر میں ایڈمنسٹریٹر میونسپل کارپوریشن کیپٹن(ر) عادل نے تمام شرکائے ریلی کا شکریہ ادا کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں