ہڑپہ.الیکشن 8فروری 2024 پروپیگنڈہ مراحلے میں داخل خان لیاقت حیات خان لودھی نے نوید اسلم خان لودھی اور عائشہ ارشد خان لودھی سے صلح کے حوالہ سےحلقہ میں پھیلائی جانے والی من گھڑت بے بنیاد خبروں اور افواہوں کی سختی سے تردید کردی
صلح کی افواہیں پھیلا کر ووٹ اور حمایت حاصل کرنے کی ناکام کوشش کی جارہی ہے 8 فروری کے دن کا رزلٹ ثابت کرے گا کہ میرا گروپ کس کے ساتھ تھا۔
خان لیاقت حیات خان لودھی
ہڑپہ(چوہدری محمد آ صف ندیم آرائیں ڈویزنل بیورو چیف ساہیوال)۔الیکشن 8فروری2024 پروپیگنڈہ مراحلے میں داخل تفصیل کے مطابق الیکشن 2018 میں ڈور ٹو ڈور دن رات کمپین کرکے سابقہ ایم پی اے نوید اسلم خان لودھی کی جیت میں اہم کردار ادا کرنے والے لودھی خاندان کے اہم فرد اور منجھے ہوئے سیاستدان حلقہ این اے 142بلخصوص حلقہ پی پی201 میں وسیع حلقہ احباب مضبوط دھڑوں کے ساتھ سیاسی اثرورسوخ کے حامل خان لیاقت حیات خان لودھی کی مرحوم ارشد خان لودھی کی وفات کے بعد لودھی ہاؤس اور ان کے درمیان نا ختم ہونے والی دوریاں پیدا ہوگئیں جو تاحال برقرار ہیں چونکہ الیکشن کمپین آخری مرحلہ میں داخل ہوچکی ہیں جس میں امیدوار ایک دوسرے کے خلاف پروپیگنڈہ کر کے ووٹرز سپورٹرز توڑنے کی کوشش کرتے ہیں اسی سلسلہ میں میرے (لیاقت حیات خان لودھی) کےحوالہ سے حلقہ میں میری لودھی ہاؤس۔یعنی نوید اسلم خان لودھی اور عائشہ ارشد خان لودھی کے درمیان صلح کے حوالہ سے من گھڑت اور بے بنیاد افواہیں اور خبریں پھیلا کر میرے قریبی دوست احباب اور مضبوط دھڑوں میں کنفیوژن پیدا کرکے ووٹ اور سپورٹ حاصل کرنے کی ناکام کوشش کی جارہی ہے اس لیے میں اپنے تمام حلقہ کے عوام اور بلخصوص میرے دوست احباب کو میں سوشل میڈیا اور پرنٹ میڈیا کے ذریعے پیغام پہنچانا چاہتا ہوں کہ جو صلح کے بارے میں خبریں پھلائی جا رہی ھیں وہ بلکل غلط اور بے بنیاد ہیں جو اس لیے میرے حوالہ سے کسی افواہ یا خبر پر کان مت دھریں لیاقت حیات خان لودھی نے شمیم الحسن بخاری کے دوبارہ لودھی ہاؤس جانے پر بات کرتے ہوئے کہا کہ اس کے جانے یا نہ جانے سے ہمیں کوئی فرق نییں پڑتا کل تک ایک دوسرے کو گالیاں دینے والے چند دن پہلے تک ان کی بھر پور مخالفت کرنے والے کا دوبارہ مل جانا اچھے کردار کی نشانی ہے اللہ کرے یہ بیماری کسی کو نہ لگے۔ایک سوال کے جواب پر انہوں نے کہا کہ میرا فیصلہ حلقہ میں موجود اپنے حلقہ احباب اوردھڑوں کی مشاورت سے مشروط ہے ہمارا فیصلہ 8 فروری کے دن رزلٹ بتائے گا کہ ہم نے کس کو ووٹ سپورٹ کیا
