
جہلم(اختر شاہ عارف)تفصیلات کے مطابق فخر جہلم ڈاکٹر شہزانہ امتیاز اور ان کی ٹیم خدمت انسانی کے مشن پر رواں دواں ہے۔انہوں نے اپنی خصوصی کاوشوں سے متعدد پانی کے منصوبے مکمل کیے ہیں اور لوگوں کی مشکلات کو کم کرنے میں دن رات مصروف عمل ہیں۔آج بھی سوہاوہ کے علاقہ ڈھلاڑ درگاہ مل میں پانی کے چوبیسویں پراجیکٹ کا افتتاح کر دیا۔لوگوں کی بڑی تعداد نے ان کا استقبال کیا اور پھولوں کے گلدستے پیش کئے۔اس علاقے میں پینے کے پینے کی شدید قلت تھی لوگ دور دراز سے پانی بھر کر لاتے تھے۔اس پورے علاقے میں ڈاکٹر شہزانہ امتیاز اور ان کی ٹیم نے کسی جگہ پانی کا بور اور کہیں پانی کے کنویں تیار کروا کر آبادیوں تک پانی جیسی نعمت کو لوگوں کے گھروں کے نزدیک پنچایا۔اس منصوبے کا افتتاح ڈاکٹر شہزانہ امتیاز اور چیئرمین یوتھ اسمبلی فار ہیومن رائٹس ضلع جہلم عبدالغفور چوہان نے کیا۔اس نیک کام میں ڈاکٹر فاطمہ بٹ نے اہم کردار ادا کیا۔اور بھرپور تعاون کیا۔اس موقع پر مسز فلک ناز ، سیدہ شاہدہ شاہ ، حسیب احمد، اجمل محمود ، فرزانہ اجمل بھی موجود تھے۔گاؤں کے لوگوں نے ڈاکٹر شہزانہ امتیاز اور ان کی ٹیم کا شکریہ ادا کیا
