
جہلم(اختر شاہ عارف)تفصیلات کے مطابق مظلوم کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لئے ملک بھر کی طرح جہلم میں بھی یوم سیاہ منایا گیا۔اس حوالے سے ڈپٹی کمشنر کیپٹن ریٹائرڈ سمیع اللہ فاروق اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ناصر محمود باجوہ کی قیادت میں ڈی سی آفس سے وائے کراس تک ریلی بھی نکالی گئی۔جس میں اے ڈی سی آر ڈاکٹر حسان طارق ، اسسٹنٹ کمشنر احسن مبین ، یوتھ اسمبلی فار ہیومن رائٹس ضلع جہلم کے چیرمین عبدالغفور چوہان ، صدر سعید احمد ،ڈاکٹر قمر رزاق منہاس ، محمد انور شیخ۔۔وائس چیرمین چوہدری فیصل امین ، ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر چوہدری واجد حسین ، چیف آفیسر سول ڈیفنس محمد بوٹا ، ریسکیو 1122 اور طالب علموں سمیت بڑی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی۔ڈپٹی کمشنر جہلم اور دیگر مقررین نے ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی فوج نہتے کشمیریوں پر ظلم کے پہاڑ توڑ رہی ہے۔ستر ہزار سے زیادہ مسلمانوں کو شہید کر چکی ھے۔جس میں سیکڑوں کشمیری اپنی آنکھوں کی بینائی سے محروم ھو چکے ھیں۔مظلوم کشمیریوں پر ظلم کے خلاف پورا پاکستان سراپا احتجاج ہے۔
