لنڈی کوتل سے (امان علی شینواری)
اس بار الیکشن نہیں ریفرنڈم ہوگی، عوام نے عمران خان کے حق میں فیصلہ کر لیا ہے، جنون کو کوئی شکست نہیں دے سکتا، آٹھ فروری کو جیت کر حلقہ این اے 27 قومی اسمبلی اور خیبر کے تین صوبائی سیٹیں عمران خان کو بطور تحفہ پیش کرینگے. اقبال آفریدی پاکستان تحریک انصاف کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار
لنڈی کوتل پریس کلب ڈسٹرکٹ خیبر پروگرام میٹ دی پریس میں اظہار خیال کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف این اے 27 ضلع خیبر کے امیدوار اقبال آفریدی نے کہا کہ اس بار مقابلہ امریکی غلاموں سے نجات خودمختاری و آزادی کا ہے یہ الیکشن نہیں بلکہ ریفرنڈم ہوگی اور عوامی طاقت ووٹ کے ذریعے حلقہ این اے 27 ضلع خیبر قومی اسمبلی سمیت صوباٸی اسمبلی کے تینوں سیٹیں جیت کرکے عمران خان کو بطور تحفہ پیش کرینگے انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کے دور حکومت میں ریکارڈ ترقیاتی منصوبے پہیہ تکمیل تک پہنچائیں جس سے عوام خوب مستفید رہیں انہوں نے کہا کہ الیکشن 90 دن کے اندر اندر کرانا آئین کے مطابق الیکشن کمیشن اور نگران حکومت کی ذمہ داری تھی لیکن امریکہ کی عمل دخل کے باعث آئین و قانون کو پامال کیا گیا اور یوں الیکشن تاخیر کا شکار ہوا انہوں نے کہا کہ باہر سے مسلط شدہ سازشوں اور ڈراموں کے باعث ملک پر غیروں کا راج ہے جس سے نجات دلانے کے لئے عوام حقیقی معنوں میں اس الیکشن میں غلامی سے نجات و آزادی کے حق میں فیصلہ دے گی انہوں نے کہا کہ چور کے دروازے پر اقتدار کی منصوبہ بندی ہورہی ہیں جو جمہوریت و آئین کی پامالی ہے انہوں نے کہا کہ عمران خان ایک ماڈل ہے اور عوامی جنون سے مخالفین کو شکست دینگے انہوں نے کہا کہ ضلع خیبر کے عوام اتنی پرجوش انداز میں اس بار الیکشن میں حصہ لے رہے ہیں جس سے ہمارے حوصلے بلند ہیں اور پاکستان تحریک انصاف کی حمایت یافتہ امیدوار کامیاب ہونگے
