ایف جی آر ایف دکھی انسانیت کی بے لوث خدمت کر رہا ہے

Spread the love

برمنگھم ( چوہدری عارف پندہر ) فیضان گلوبل ریلیف فاؤنڈیشن برطانیہ کے سربراہ اور دعوت اسلامی ویلز کے نگراں سید فضیل رضا شاہ نے کہا ایف جی آر ایف دکھی انسانیت کی بے لوث خدمت کر رہا ہے ۔ان خیالات کا اظہار وہ ایک شام ایف جی آر ایف کے نام کے عنوان سے ایک تقریب میں اظہار خیال کرتے ہوئے کیا انہوں نے مزید کہا آقا علیہ السلام کی ایک حدیث کا مفہوم ہے ; تم میں بہترین شخص وہ ہے جو دوسروں کو فائدہ پہنچائے ; ایف جی آر ایف دعوت اسلامی کا فلاحی شعبہ ہے جو دنیا بھر میں دکھی انسانیت کی خدمت میں پیش پیش ہے اور دنیا بھر میں جہاں آفت آتی ہے وہاں فل فور مدد امداد کے لئے پہنچ جاتی پاکستان اور آزاد کشمیر میں زلزلہزدگان اور سیلاب زدگان ہوں یا ترکی ,شام میں زلزلہزدگان سے متاثرین یا فلسطينيوں کی مدد یا افریکن ممالک میں امت محمدیہ کی مدد یا کوئڈ 19 کے وقت کھانے کی تقسیم اور مالی معاونت ایف جی آر ایف کے اسلامی بھائیوں نے ہمیشہ پیش پیش رہ کر انسانیت کی خدمت کرتی ہے ۔ اس موقع پر ایف جی آر ایف کی برطانیہ اور دیگر ممالک کی ڈاکومنٹری بھی دیکھائی گئی اور اعلی کارگردگی دیکھانے والوں میں اعزازی شیلڈ بھی تقسیم کی گئی ۔ تقریب میں علمائے کرام , ایم پی ,کونسلرز ,سابق لارڈ میئر ,بیرسٹرز,وکلاء ,ڈاکٹرز ,مختلف سیاسی,سماجی اور زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے اعلی شخصيات نے خصوصی شرکت کی اور ایف جی آر ایف کی مثالی کاموں کو بے حد سراہا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں