وزیرآباد(نامہ نگار)علی پور چٹھہ میں بریک تھرو۔ شیرازی برادران کا احمد چٹھہ کے حق میں ووٹ دینے کا اعلان۔حامد ناصر چٹھہ کا دورہ ڈیرہ شیرازیاں۔ احمد چٹھہ کی بیٹی پر دست شفقت۔
تفصیلات کے مطابق بزرگ راھنما سابق سپیکر قومی اسمبلی چوھدری حامد ناصر چٹھہ سے شیرازی برادران نے ملاقات کی اور احمد چٹھہ کی معصوم بچی کے سر پر دست شفقت رکھتے ہوۓ ان کی مکمل حمایت کا اعلان کردیا اور کہا کہ ظلم جبر کے موجودہ دور میں آواز حق بلند کرنا ھمارا شیوہ اور مقصد حیات ھے ۔چوھدری حامد ناصر چٹھہ فیملی نے انصاف اور ایمانداری سے سیاست کرتے ھوۓ انتقامی کاروائیوں کی ہمیشہ مزمت کی۔ان کی شرافت کی سیاست علاقے کے لیے مشعل راہ ھے۔شیرازی برادران نے کہا کہ ھم چوھدری حامد ناصر فیملی کے ساتھ ھر ممکن تعاون کریں گے۔اس موقع پر ممتاز عوامی سیاسی شخصیت سابقہ کونسلر بلدیہ آغا بابر عباس نے شیرازی برادران کو احمد چٹھہ کی حمایت کرنے پر خراج تحسین پیش کیا۔اس موقع پر سید طیب رضا شیرازی۔سید مصییب رضا شیرازی سید قمر عباس شیرازی۔سید منتظر مھدی شیرازی۔سید حسن عباس شیرازی۔سید کاظم رضا شیرازی و دیگر معززین شامل تھے۔
