حالیہ بارشوں نے بلدیہ کے انتظامیہ کی ناقص کارکردگی کا پول کھول دیا

Spread the love

وزیرآباد(نامہ نگار) حالیہ بارشوں نے بلدیہ کے انتظامیہ کی ناقص کارکردگی کا پول کھول دیا۔ جناح کالونی، جلالپورہ، الہ آباد ،محمد پورہ ،حاجی پورہ ،سکندر پورہ ،قبرستان پیر مٹھا روڈ سمیت دیگر علاقے پانی میں ڈوب گئے۔ علاقے میں وبائی امراض پھیلنے لگے۔ شہریوں کا احتجاج، نااہلی کے ذمہ داروں کے خلاف کاروائی کا مطالبہ
تفصیلات کے مطابق حالیہ بارشوں کے باعث وزیرآباد شہر کے مختلف علاقے دو روز بعد بھی تاحال پانی میں ڈوبے ہیں۔صفائی اور سیوریج کی بحالی کے ناقص انتظامات کرنے والی بلدیہ انتظامیہ خواب خرگوش کے مزے لوٹنے میں مصروف۔ جناح کالونی، پیر مٹھا روڈ پر عوام جنازے گندے پانی سے گزارنے پر مجبور ہیں۔ جلالپورہ دہونکل روڈ ندی کا منظر پیش کر رہے ہیں جس کے بباعث عوام الناس کی مشکلات کئی گنا بڑھنے کے ساتھ وبائی امراض بھی پھیل رہے ہیں۔ عرصہ دراز سے وزیرآباد کا سب سے اہم مسئلہ سیوریج کا ناقص نظام ہے جو بار بار مطالبات کے باوجود حل نہ ہو سکا ہے۔ شہری حلقے صورتحال پر سراپا احتجاج ہیں جبکہ شہریوں کی بڑی تعداد نے اعلی حکام سے صورت حال کا نوٹس لے کر اصلاح احوال اور ذمہ داروں کے خلاف کاروائی کا مطالبہ کیا ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں