شبیر اکرم چیمہ پارٹی پالیسی کی خلاف ورزی کر رہے ہیں سینٹرل پنجاب کے سیکرٹری جنرل حماد اظہر کی جانب سے شبیر اکرم چیمہ کو نوٹس جاری

Spread the love

وزیرآباد:(نامہ نگار) شبیر اکرم چیمہ پارٹی پالیسی کی خلاف ورزی کر رہے ہیں سینٹرل پنجاب کے سیکرٹری جنرل حماد اظہر کی جانب سے شبیر اکرم چیمہ کو نوٹس جاری کیا گیا ہے وہ دو روز کے اندر پارٹی قیادت کو جوابدہ ہونگے بصورت دیگر ان کے خلاف یکطرفہ کاروائی عمل میں لائی جائے گی ان خیالات کا اظہار انصاف لائرز فورم کے ضلعی صدر وقاص افضل چٹھہ ایڈووکیٹ نے پریس کانفرنس کرتے ہوے کیا انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کے حلقہ پی پی 35 میں حمایت یافتہ امیدوار چوہدری محمد یوسف ہیں جن کا انتخابی نشان سٹیپلر ہے شبیر اکرم چیمہ جو کہ پارٹی پالیسی کے خلاف خود کو پارٹی کا امیدوار ظاہر کر رہے ہیں تحریک انصاف کے ووٹرز کو تقسیم کرنے کا موجب بن رہے ہیں لہذا سیکرٹری جنرل تحریک انصاف سینٹرل پنجاب نے انصاف لائرز فورم کی ٹیم کے ذریعہ شبیر اکرم چیمہ کو شوکاز نوٹس بھجوایا ہے اور ان کے گھر ہم نے ان کے گیٹ پر نوٹس چسپاں کیا ہے ان کو یہ شوکاز نوٹس وٹس ایپ بھی کیا گیا ہے کہ وہ دو روز کے اندر پارٹی کو جواب دیں گے بصورت دیگر پارٹی ان کے خلاف یکطرفہ کاروائی کا حق رکھتی ہے اور ان کی پارٹی رکنیت ختم کر سکتی ہے انہوں نے مزید کہا کہ کارکنان چوہدری محمد یوسف کی الیکشن کمپئین جاری رکھیں اور ووٹرز سے بھی اپیل کرتے ہیں کہ حلقہ پی پی 35 میں تحریک انصاف کے حمایت یافتہ امیدوار کا نام چوہدری محمد یوسف انکا انتخابی نشان سٹیپلر ہے الیکشن ڈے پر سٹیپلر پر مہر لگائیں اور عمران خان کے امیدوار کی کامیابی میں اپنا کردار ادا کریں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں