ہڑپہ پی ٹی آئی کے چوہدری عثمان علی نے 107497 ووٹ کی واضح اکثریت سے ن لیگ کا برج الٹا دیا

Spread the love

حلقہ کی عوام نے مسلم لیگ ن اور انکے نامزد کردہ امیدوار چار دفعہ منتخب ہونے والے ایم این اے چوہدری محمد اشرف کو تاریخ ساز شکست سے دوچار کردیا۔۔

ہڑپہ(چوہدری آصف ندیم آرائیں ڈویزنل بیورو چیف ساہیوال) تفصیل کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے نمزد امیدوار چوہدری آصف علی کے کاغذات نامزدگی مسترد ہونے پرکورنگ کینیڈیٹ اور انکے بھتیجے چوہدری عثمان علی کو حلقہ این اے 142 کے لئے میدان میں اتارہ گیا چوہدری عثمان علی کا مسلم لیگ ن کے پلیٹ فورم سے چار دفعہ ایم این اے منتخب ہونے والے مضبوط ترین امیدوار چوہدری محمد اشرف سے کانٹے دار مقابلہ تھا چوہدری آصف علی کے ورک پی ٹی آئی کے جنون نے مسلم لیگ ن کا برج الٹا کر تاریخ ساز کامیابی حاصل کرلی اس موقع پر چوہدری آصف علی اور چوہدری عثمان علی نے اظہار تشکّر کرتے ہوئے کہا کہ حلقہ کی عوام نے حقیقی آزادی حاصل کرلی جس پر میں اللہ تعالیٰ کا بے حد مشکور ہوں جس نے پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان کی حق سچ کی لڑائی میں ہمیں فتح دی چوہدری آصف علی نے اہلیان حلقہ بلخصوص پی ٹی آئی کے جنون کو ناساز حالات تماتر مشکلات کے باوجود ثابت قدم کھڑے رہنے پر کامیابی کی مبارکباد دی انہوں نے اس بات اعادہ بھی کیا کہ جس طرح پی ٹی آئی کی قیادت اور عوام نے مجھ پر اعتماد کیا ان شاء اللہ مایوس نہیں کروں گا حلقہ کی بہتری کے لیے بلا تفریق اجتماعی مفادات پر کام کیا جائے گا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں