الیکشن کے بعد ووٹر نے خوف کی فضا کو ذائل کردیا ہے

Spread the love

وزیرآباد(نامہ نگار)الیکشن کے بعد ووٹر نے خوف کی فضا کو ذاٸل کردیا ہے۔ محمد احمد چٹھہ کی کامیابی علاقہ کی بہتری کی ضمانت ہے۔ پی ٹی آٸی رہنما حمزہ بٹ کی سابقہ قومی اسمبلی اسپیکر حامد ناصر چٹھہ سے ملاقات کے دوران گفتگو۔
تفصیلات کے مطابق حلقہ پی پی 36 میں پی ٹی آٸی کے رہنما حمزہ بٹ نے سابق قومی اسمبلی سپیکر چوہدری حامد ناصر چٹھہ سے ملاقات کرتے ہوۓ نو منتخب ایم این اے چوہدری محمد احمد چٹھہ کی کامیابی پر مبارکباد دیتے ہوۓ کہا کہ پی ٹی آٸی کے ووٹر نے خوف کے بتوں کو توڑتے ہوۓ اپنے ووٹ کا حق استعمال کرتے ہوۓ کامیاب کروایا ہے۔ اس موقع پر حامدناصر چٹھہ کا کہنا تھا کہ آپ جیسے نوجوانوں نے مشکل حالات میں ہمارے ساتھ کھڑےرہے ہم اس محبت کو ہمیشہ یاد رکھیں گے۔ پہلے بھی حلقہ کی خدمت کرتے ہوۓ تعلیمی ادارے، ہیلتھ، سوٸی گیس سڑکوں کی ازسرنوتعمیر جیسے منصوبے دیے تھے آٸندہ بھی حکومت بننے پر مزید ترقیاتی کاموں کا جال بچھایا جاۓ گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں