پاکستان تحریک انصاف کے نو منتخب ایم این اے چوہدری محمد احمد چٹھہ نے کہا ہے کہ شاندار کامیابی دلانے پر حلقہ کی عوام کا تہہ دل سے مشکور ہوں

Spread the love

وزیرآباد(نامہ نگار)
پاکستان تحریک انصاف کے نو منتخب ایم این اے چوہدری محمد احمد چٹھہ نے کہا ہے کہ شاندار کامیابی دلانے پر حلقہ کی عوام کا تہہ دل سے مشکور ہوں
اپنے ویڈیو پیغام اور صحافیوں سے ٹیلیفونک گفتگو میں محمد احمد چٹھہ کا کہنا تھا کہ یہ سیٹ میں ہی نہیں جیتا بلکہ حلقہ کے ہر اس ووٹر اور سپورٹر کی جیت ہے جو اس مشکل وقت میں ہمارے ساتھ کھڑا رہا
پاکستان تحریک انصاف نے اپنے خلاف ہونیوالے غیر قانونی ہتھکنڈوں، اختیارات کے ناجائز استعمال اور ظالمانہ طرزِ عمل کا جس صبر و استقامت اور حوصلے کے ساتھ ڈٹ کر مقابلہ کیا اور آئینی جدوجہد جاری رکھی اس پر جماعت کا ہر کارکن تحسین کا مستحق ہے۔میں سلام پیش کرتا ہوں ان ماؤں، بہنوں، بیٹیوں کو جنہوں نے جرأت مندی اور استقامت کے ساتھ قید و بند کی صعوبتیں برداشت کیں لیکن حق کی حمایت سے ایک انچ پیچھے نہیں ہٹیں۔ پوری قوم خود مختار پاکستان کے بیانیہ کی عملی شکل کی طرف تیزی سے بڑھ رہی ہے۔ ہم سب نے مل کر ایک ایسے مضبوط پاکستان کے خوابوں کی تکمیل کرنی ہے، جس کے ادارے ہر قسم کے استعماری دباؤ سے آزاد ہوں۔ جس کی داخلی خودمختاری، خارجہ پالیسی اس کے اپنے مفادات کے تابع ہو گی نہ کہ کسی بیرونی طاقت کی ڈکٹیشن کا عکاس۔پوری قوم کی ایک ہی اواز ہے کہ ہمیں غلامی قبول نہیں۔ آئیں سب مل کر وطن کو عظیم سے عظیم تر بنانے کاعہد کریں اور قدم بڑھا کر اپنی حقیقی منزل کی طرف گامزن ہوں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں