وزیرآباد(نامہ نگار)سابق اسپیکرقومی اسمبلی چوہدری حامدناصر چٹھہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ عام انتخابات میں چوہدری محمد احمد چٹھہ کی بھاری اکثریت میں کامیابی پر اپنے حلقہ کے عوام کا دل سۓ شکریہ ادا کرتا ہوں آپ سب نے ہمیں ووٹ دے کرحلقہ میں حقیقی جمہوریت کی بنیاد رکھی ہے۔حلقہ کے لوگوں کوانتخابات میں جیتنے پر مبارکباد پیش کرتا ہوں،آپ سب نے
بڑی تعداد میں ووٹ دے کر اور ”حق رائے دہی کے جمہوری حق“ کا استعمال کرتے ہوئے ’شہریوں کے حقوق کے استعمال کی آزادی کی بحالی کی بنیاد رکھی گئی۔
