

جہلم(اختر شاہ عارف) سی ڈی سی رجسٹرڈ المرکزجہلم جہلم کی ٹیم نے آج “اپنا گھر”(اولڈ پیپلز ہوم) روہتاس روڈ جہلم کا دورہ کیا۔اس ٹیم میں ڈاکٹر محمد اسد مرزا،سیدہ شاہدہ شاہ،ارشد محمود مبارک،نبیل مرزا اور پروفیسر عبدالرحمان جنجوعہ شامل تھے۔یہ دوری “اپنا گھر”کی منتظم اعلیٰ ڈاکٹر آسیہ ممتاز کی دعوت پر کیا گیا۔ اپنے اس دورے میں ٹیم نے ادارہ ہذا کے مختلف شعبہ جات دیکھے۔اور اس ادارے میں مقیم لوگوں سے فرداً فرداً ملاقات کی۔ان تمام لوگوں نے ڈاکٹر آسیہ ممتاز اور ادارے کےدیگر سٹاف کی تعریف کرتے ہوئے کہا۔کہ اس ادارے میں انہیں بالکل اپنے گھر کا سا ماحول ملا ہے۔انہوں نے مذید کہا کہ ان کا یہاں پر طرح کا خیال رکھا جاتا ہے۔اور انہیں یہاں ہر قسم کی سہولت میسر ہے۔
بعد ازاں سی ڈی سی المرکزجہلم کی ٹیم نے ادارے میں مقیم لوگوں کے لیئے کپڑوں جبکہ نبیل مرزا نے نقد رقم کا چیک بطورِ عطیہ پیش کیا۔
آخر میں ادارے نے سی ڈی سی المرکزجہلم کی ٹیم کے اعزاز میں ہائی ٹی کا اہتمام کیا گیا تھا۔
