وزیرآباد(نا مہ نگار) چیئرمین پاکستان کٹلری ایسوسی ایشن وزیر آباد مہر شکیل اعظم کی دعوت پر سیالکوٹ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی ٹیم نے گکھڑ سپورٹس کمپلیکس وزیر آباد میں پاکستان کٹلری ایسوسی ایشن وزیرآباد کے مابین 16 اوور پر مشتمل کرکٹ میچ کھیلاگیا، پاکستان کٹلری ایسوسی ایشن وزیر آباد کی ٹیم نے 17 رنز سے کامیابی اپنے نام کی، مین آف دی میچ پاکستان کٹلری ایسوسی ایشن وزیر آباد کے نوجوان ممبر ابوبکر مغل قرار دیے گئے،میچ کے مہمان خصوصی نے میچ جیتنے والے کپتان مہر شکیل اعظم کو ونر ٹرافی اور سیالکوٹ ٹیم کے کپتان میاں آصف محمود کو رنر اپ ٹرافی دی۔ گولڈن اکنامک ٹرائی اینگل سٹیز سیالکوٹ اور وزیر آباد کے مقامی صنعتکاروں کی مشترکہ برینڈنگ اور مارکیٹنگ کے فروغ کے لیے دونوں شہروں کے مقامی صنعتکاروں کے درمیان طے کیا گیا کہ وہ ہر سال آپس میں کرکٹ میچ کا انعقاد کیا کریں گے تاکہ دونوں شہروں میں سپورٹس کی سرگرمیوں کو سپانسر کیا جائے۔ بہترین مہمان نواز ی پرسیالکوٹ کے چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے ممبران اور سیالکوٹ کی ٹیم نے پاکستان کٹلری ایسوسی ایشن وزیر آباد کی ٹیم کا شکریہ ادا کیا۔
