وزیرآباد(نامہ نگار) حلقہ کے عوام اور کارکنان دھاندلی کرنے والوں کو بے نقاب کر کے رہیں گے،ہماری جیت کو ہار میں بدلہ گیا آر او نے جو زیادتی کی اس کے خلاف الیکشن کمیشن سے شفاف انکوائری کی درخواست کی ہے 9 ہزار سے زائد ووٹوں سے ہم جیتے لیکن ہمیں 12 سو ووٹوں سے ہرا دیا گیا دھاندلی کے ثبوت واضح ہیں ان خیالات کا اظہار حلقہ پی پی 35 سے تحریک انصاف کے حمایت یافتہ امیدوار چوہدری محمد یوسف کے بیٹے عثمان یوسف نے انصاف لائرز فورم کے ضلعی صدر وقاص افضل چٹھہ کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوے کیا انہوں نے کہا کہ ہمارے ساتھ پری پول اور پوسٹ پول دونوں قسم کی دھاندلی کی گئی میرے والد چوہدری یوسف کو الیکشن سے کچھ روز قبل گرفتار کر کے ان سے الیکشن سے دستبرداری کا زبردستی بیان لیا گیا پھر جب مخالف ہار گئے اور ہم نے 9 ہزار سے زائد لیڈ سے فتح حاصل کر لی تو آر او نے ہمارے مخالف امیدوار کو 12 سو ووٹوں سے فاتح قرار دے دیا فارم 45 گواہ ہم جیت چکے لیکن فارم 47 پر ہمارے مخالف کو جتوا دیا گیا انصاف لائرز فورم کے ضلعی صدر وقاص افضل چٹھہ ایڈووکیٹ نے کہا کہ این اے 66 کے فارم 45 کے مطابق کم و بیش 30 سے زائد پولنگ اسٹیشنز پر ووٹ کاسٹنگ کچھ جبکہ پی پی 35 کے فارم 45 میں ووٹ کاسٹنگ اس سے زیادہ کر دی گئی یعنی این اے 66 کے بیلٹ پیپر کم اور پی پی 35 کے بیلٹ پیپرز کیسے زیادہ جاری ہو گئے ایسے کئی ایک نقاط ہیں جس پر ہماری قانونی ٹیم اس دھاندلی کو روز روشن کی طرح واضح کرنے کی پوزیشن میں ہے الیکشن کمیشن سے فیصلہ ان شاء اللہ ہمارے حق میں آئے گا اور چھینی گئی یہ نشست ہم واپس لے کر رہیں گے اس موقع پررانا خلیل احمد خان ایڈووکیٹ، تحریک انصاف کے سٹی صدر محمد خالد مغل،چوہدری ایاز ایڈووکیٹ،محمد اکرم پہلوان، اکبر بشیر ہنجرا، چوہدری عثمان سرفراز ایڈووکیٹ،مہر اعظم الیاس،گل خان،میاں ظہیر،میر عمران و دیگر بھی موجود تھے پریس کانفرنس کے بعد کارکنان تحریک انصاف نے علامتی احتجاج کیا اور ریٹرننگ آفیسر کی جانب سے دھاندلی و الیکشن میں بے ضابطگی پر نعرہ بازی کی
