کمشنر راولپنڈی کا بیان اس بات کا گواہ کے ملک میں الیکشن متنازع اور شفافیت کو پس پشت ڈالا گیا

Spread the love

وزیرآباد(نامہ نگار) ضلعی امیر جماعت اسلامی ناصر محمود کلیر و زونل امیر جماعت اسلامی وزیرآباد صابر حسین بٹ نے کہا ہے کہ کمشنر راولپنڈی کا بیان اس بات کا گواہ کے ملک میں الیکشن متنازع اور شفافیت کو پس پشت ڈالا گیا وزیرآباد کے حلقہ پی پی 35 میں ڈپٹی کمشنر راولپنڈی کے والد کو ن لیگ کا ٹکٹ دلوایا گیا اور یہاں تاریخی دھاندلی کر کے ڈپٹی کمشنر راولپنڈی کے والد کو فاتح قرار دیا گیا انہوں نے کہا وہ طاقتیں جو راولپنڈی میں 70 سے 80 ہزار سے جیتے ہوے امیدواروں کی جیت کو ہار میں بدلوا رہی تھیں انہوں نے یہاں ہمارے حلقہ وزیرآباد میں پی پی 35 سے ڈپٹی کمشنر راولپنڈی کے باپ کو جتوا کر بدلے میں اپنی من مرضی کے امیدوار کامیاب کروائے ڈی سی راولپنڈی کا باپ نے دوسرے حلقہ سے آکر وزیرآباد کے حلقہ پی پی 35 سے الیکشن لڑا اور اسے یہاں سے سیٹ دی گئی جو بد دیانتی نہیں تو اور کیا ہے نہ تو یہاں سے جیتنے والا شخص کبھی وزیرآباد کی سیاست میں عملی طور پر پہلے دیکھا گیا اور نہ ہی وہ یہاں ن لیگ میں کوئی بڑا عہدے دار رہا ہے تو کس طرح وہ اچانک یہاں سے ٹکٹ کے حصول میں ن لیگی امیدواروں کو پیچھے چھوڑ کر ٹکٹ بھی لے گیا اور یہاں سے دھاندلی کر کے اس فاتح بھی قرار دے دیا گیا یہ تمام باتیں کمشنر راولپنڈی کی بات کو تقویت بھی بخشتی ہیں اور واضح بھی ہیں کہ الیکشن میں دھاندلی نہیں بلکہ دھاندلا کیا گیا ہے ۔ان کا کہنا تھا کہ کراچی ،دیر اور پختونخوا میں جماعت اسلامی کے جیتے ہوے امیدواروں کو ہرا کر ہارے ہوے امیدواروں کی جیت بھی بالکل اسی طرح ہے جس طرح ملک کے دیگر علاقہ جات میں دھاندلی کی گئی انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی کا دھاندلی کے حوالہ سے پہلے بھی موقف واضح تھا اور اب کمشنر راولپنڈی کے بیان کے بعد حقیقت بالکل عیاں ہو گئی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں