
لنڈی کوتل سے (امان علی شینواری)
حمزہ بابا کی شاعری اور نثر پشتون قوم کے لئے مشعل راہ ہے، مشاعرہ اپنے مدد آپ کے تحت منعقد کراتے ہیں، شعراء نے بابائے غزل امیر حمزہ خان شینواری کو اشعار کے ذریعے زبردست خراج تحسین پیش کئے اور ان کی پشتو ادب کے لئے خدمات کو سراہا.
لنڈی کوتل جرگہ ہال میں خیبر پشتو ادبی جرگہ کے زیر اہتمام پشتو زبان کے نامور شاعر بابائے غزل امیر حمزہ خان شینواری کی 30 ویں برسی کے سلسلے میں سیمینار اور مشاعرے کا انعقاد کیا گیا تھا
بابائے غزل امیر حمزہ خان شینواری کی برسی کے موقع پر منعقدہ سیمینار مشاعرے میں خیبر پختونخوا اور افغانستان سمیت ملک کے مختتلف صوبوں سے پشتو ادب سے تعلق رکھنے والے عظیم شعراء ، ادیبوں ، دانشوروں، قبائلی مشران اور ہر مکاتب فکر کے لوگوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی، پروفیسر ڈاکٹر تواب شاہ مسرور نے تمام مہمانوں کو خوش آمدید کہا ، اس موقع پر شعراء نے اپنے خطابات اور بہترین کلام کے ذریعے امیر حمزہ خان شینواری کی ادبی اور شاعرانہ صلاحیتوں کو زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ امیر حمزہ خان شینواری پشتو زبان کے نامور شاعر اور عظیم شخصیت تھے مقررین کا کہنا تھا کہ حمزہ بابا کی شاعری اور نثر پشتون قوم کے لئے مشعل راہ ہے جس سے ہمیں سبق سیکھنا چاہئے تقریب دو نشستوں پر مشتمل تھا پہلے نشست میں سیمینار میں حمزہ بابا کی پشتو ادب کے لئے خدمات و ان کے زندگی پر شعراء و ادباء نے تقاریر کئے دوسرے نشست میں مشاعرے کا زبردست اہتمام کیا گیا تھا جس میں شریک شعراء نے شاعری کے ذریعے حمزہ خان شینواری کو زبردست خراج تحسین پیش کی.
بابائے غزل امیر حمزہ خان شینواری کی تیس ویں برسی کے موقع پر منعقدہ مشاعرے و سمینار کے مہمان خصوصی مشہور شاعر ادیب ڈاکٹر یار محمد مغموم دیگر شعراء میں ڈاکٹر اسلم تاثیر، پروفیسر اثیر منگل، ڈاکٹر صابر شینواری، ریاض آفریدی نثار خلیل، افغانستان سے شاعر فضل مولا ترکئ جبکہ امیر حمزہ بابا خاندان کے ملک طاہر شینواری، فیصل شینواری، کے علاوہ ثمین پتنگ، نثار افکاراور خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع سے تعلق رکھنے والے شعراء نے کثیر تعداد میں شرکت کی اس موقع پر خیبر پشتو ادبی جرگہ کے سربراہ پروفیسر ڈاکٹر تواب مسرور نے کہا کہ بابائے غزل اور پشتو زبان کے مشہور شاعر امیر حمزہ خان شینواری کی برسی اپنے مدد آپ کے تحت منائی گئی مزکورہ تقریبات کی زمہ داری خیبر پختون خوا کلچر اینڈ ٹورزم ڈیپارٹمنٹ کی زمہ داری ہیں لیکن ابھی تک شعراء کے مشاعرے اور دیگر پروگرامات کے لئے کسی قسم کی عملی اقدامات نہیں کئے گئے ہیں انہوں نے کہا کہ حکومت پشتو زبان کے شعراء کے برسی اور دیگر پروگرامات سمیت شعراء کی کتابیں چھپائی کے لئے کسی قسم کی تعاون نہیں کرتے اور نہ ان کے لئے وظائف مقرر کی ہیں جو باعثِ افسوس ہے انہوں نے کہا کہ حمزہ خان شینواری کا تعلق خیبر کی تحصیل لنڈی کوتل سے ہے لیکن حکومتی سطح پر یہاں ان کی یاد میں کسی قسم پروگرام کا انعقاد نہیں کیا گیا انہوں نے کہا کہ حکومت حمزہ بابا کے نام پر خیبر میں یونیورسٹی بنائی اور خیبر کے شعراء کو کتاب چھپانے کے لئے وظائف دے جو ان کی ذمہ داری ہے انہوں نے کہا کہ حمزہ بابا نے پشتو زبان میں شاعری و ادب میں جو مقام بنایا ہے اب اس دور میں اس پہیہ کا شاعر نہیں بلکہ رحمان بابا اور خوشحال خان خٹک کے بعد بیسویں صدی واحد شخصیت جس نے پشتو ادب کی خدمت کی ہے جن کو بابائے غزل کا لقب بھی دیا گیا ہے وہ حمزہ خان شینواری ہے
