نشہ لعنت ہے اس ناسور سے معاشرے کو نجات دلانا ہر فرد کی ذمہ داری ہے

Spread the love

لنڈی کوتل سے (امان علی شینواری)
نشہ لعنت ہے اس ناسور سے معاشرے کو نجات دلانا ہر فرد کی ذمہ داری ہے. منشیات کے عادی سے نہیں بلکہ منشیات فروشوں اورسمگلروں سے نفرت کرنیں چاہیے. نشہ سماجی برائیوں کی جڑ نشہ ہے. منشیات سے پاک معاشرے کی قیام کے لئے ہر ممکن اقدامات اٹھائے جائیں گی. شرکاء کا لنڈی کوتل پریس کلب ڈسٹرکٹ خیبر میں میٹ دی پریس پروگرام میں اظہار خیال

لنڈی کوتل پریس کلب ڈسٹرکٹ خیبر میں میٹ دی پریس پروگرام میں اینٹی نارکاٹیکس فورس کے انسپکٹر رانا کاشف، تحصیل چئیرمین شاہ خالد شینواری ،خیبر سپورٹس کلب کے صدر معراج الدین شینواری،مولانا شیر حیدر ،ڈاکٹر ہدایت شینواری ، سماجی کارکن فرحت علی آفریدی، نوجوانان قبائل کے سابق صدر سعید خان و دیگر نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ نشہ لعنت ہے اور سماجی برائیوں کا جڑ ہے ہم سب منشیات سے پاک خیبر کے لئے پرعزم ہیں انہوں نے کہا کہ منشیات کے عادی افراد سے نہیں بلکہ سمگلروں سے بھی نفرت کرنیں چاہیے کیونکہ یہاں منشیات سمگلرز اور منشیات فروش معاشرے اور سماج کے دشمن ہیں پولیس متعلقہ ادارے ان سماج دشمن عناصر پر کھڑی نظر رکھیں اور قانون کے عین مطابق ان کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائیں تاکہ اس ناسور سے نوجوان بچ سکے اور ساتھ ساتھ والدین و علاقائی مشران بھی نوجوانوں پر خصوصی توجہ دیں ان کی چال چلن پر نظر رکھے اس موقع پر مولانا شیر حیدر نے کہا کہ دین اسلام میں نشہ حرام ہے نشہ آور اشیاء کی روکھتام ہر فرد کی ذمہ داری ہے منشیات کے عادی افراد معاشرے پر بوجھ اور مختلف جرائم میں ملوث ہوتے ہیں جو قانون کے خلاف ورزی کے ساتھ غیر اخلاقی فعل ہے. نوجوانان قبائل کے سابق صدر سعید خان نے کہا کہ نشہ جرائم کو دعوت دیتی ہیں یہاں پر منشیات کے خلاف کارروائی میں پولیس بھی بری طرح ناکام ہے اور ان کی کارکردگی زیرو ہے. خیبر سپورٹس کلب کے صدر معراج الدین شینواری نے کہا کہ بیشک نشہ انسان دشمن اور معاشرے کے لئے نقصان دہ ہے خیبر سپورٹس کلب نے نوجوانوں کے لئے سپورٹس کے میدان آباد کئے ہیں تاکہ نوجوان غیر سرگرمیوں سے دور اور صحت مند ہو انہوں نے کہا کہ ووٹ کے لئے امیدوار گھر گھر جاستے ہیں لیکن نشہ جیسے لعنت سے پاک معاشرے کے لئے آگاہی سیمینار تک کردار ادا نہیں کرسکتے انہوں نے کہا کہ منشیات کے خرید و فروخت کرنے والوں کو بے نقاب کرنا معاشرے کے ہر باشعور فرد کی ذمہ داری بنتی ہیں انہوں نے کہا کہ سپورٹس کے میدان آباد ہونگے تو نوجوان اس لعنت سے بچ سکتے ہیں. ڈاکٹر ہدایت شینواری نے کہا کہ تعلیم یافتہ معاشرہ اچھے برے کی تمیز کرسکتے ہیں لیکن بدقسمتی سے یہاں تعلیمی ریشو 2 فیصد ہے اور بے روزگاری کا شرح 80 فیصد سے بھی زائد ہے جس کے باعث نوجوانوں کا نشے کی طرف رجحان بڑھتا جا رہا ہے جو پالیسی میکر کے کارکردگی پر بھی سوال اٹھتا ہے انہوں نے کہا کہ یہاں پر ہر دوکان میں سگریٹ دستیاب ہوتے ہیں بچے بوڑھے آسانی سے خرید سکتے ہیں اسطرح ہر جگہ پر چرس و دیگر نشہ آور اشیاء بھی ملتیں ہیں اور نوجوان پہلے سگریٹ پھر چرس اور رفتہ رفتہ اسطرح کے نشے کی عادی بن جاتیں ہیں انہوں نے کہا کہ ہمارے ہاں قانون کاغذات تک محدود ہے عملی طور پر ادارے نافذ کرنے میں ناکام ہیں. تحصیل چیئرمین شاہ خالد شینواری نے ڈرگ انسان کو ذہنی مفلوج بنا دیتا ہے جو عام انسانوں سے دوری اختیار کرتا ہیں اور نشے کے عادی افراد کی طرف بھاگ دوڑ کرتا ہے جو معاشرے کیلئے باعث درد بن جاتا ہے انہوں نے کہا کہ بارڈر پر بھاڑ لگانے سے آئیس و دیگر منشیات سمگلروں کو فائدہ ہوا ہے اور افغانستان سے ہی منشیات سمگلنگ کا سلسلہ جاری ہے جس کی روکھتام کے لئے حکومت کو بروقت اقدامات اٹھانا ناگزیر ہے. اینٹی نارکاٹیکس فورس کے انسپکٹر رانا کاشف نے کہا کہ نشہ معاشرتی برائیوں کو دعوت اور نوجوانوں کی زندگی تباہ کرتے ہیں دنیا میں سب سے زیادہ اموات نشے کی لعنت سے ہوتی ہیں منشیات کی اسمگلنگ روکنے کیلئے ہم پرعزم ہے اور 24 گھنٹے اس جدوجہد میں ہے کہ خیبر کو منشیات سے پاک و بہترین معاشرے کا قیام عمل میں لایا جائے اس حوالے سے عوام اور سٹیک ہولڈرز ہمارے ساتھ تعاون کریں انہوں نے کہا کہ منشیات کی روکھتام ہم سب کی سماجی اور مذہبی ذمہ داری بنتی ہے
میٹ دی پریس پروگرام میں بلدیاتی نمائندگان یاد وزیر، حاجی شیر آفریدی، نوید شینواری، نازک شاہ سمیت دیگر مکاتب فکر کے سرکردہ مشران نے شرکت کی.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں