وزیرآباد (نا مہ نگار)صحت مند معاشرہ قومی ترقی کا ضامن ہے.صحت کی سہولتوں کا حصول عوام کا بنیادی حق ہے. رفاہی ادارے پسماندہ طبقات کو ضروری سہولتیں فراہم کرنے کے لئے گرانقدر خدمات سر انجام دے رہی ہیں۔ان خیالات کا اظہار مسلم ہینڈ ز کے ایریا پبلک ریلیشن پرسن طارق جاوید ملک نے مسلم ہینڈز کے ہیلتھ پروگرام کے تحت فری میڈیکل کیمپس کے موقع پر صنعتکارحاجی محمد شفیق اور ماہر تعلیم محمد ریاض سلہریاکی جانب سے مسلم ھینڈز کے ورکرز اورسماجی کارکنان کے اعزاز میں دئیے گئے ظہرانے کی تقریب سیخطاب کرتے ھوئے کیا. انہوں نے بتایا کہ ایریا مینجر رانا عمر فاروق کی نگرانی میں موضع بھٹی کے ٹھٹھ فقیر اللہ،بستی قدرت آباد اور دھونکل میں کونسلر فرحان ملک،صنعتکار حاجی محمد شفیق، زاہد محمود،لیڈی کونسلر میڈم عابدہ پروین، علامہ حمادالدین صدیقی، ڈاکٹر حسنین ص اور ڈاکٹر 7محمد ریاض سلہریا کے تعاون سے فری میڈیکل کیمپس کے دوران سینکڑوں ضرورت مند مریضوں کو ماھر ڈاکٹرز کی زیر نگرانی چیک اپ اور ادویات کی فری سہولیات فراھم کی گئی ھیں. لائیولی ھڈ آفیسر شمس الرحمان نے بتایا کہ زندگی کے تمام شعبوں میں پسماندہ طبقات کی بحالی مسلم ھینڈز کا نصب العین ھے اور پاکستان بھر میں رفاہی منصوبہ جات کے ذریعے عوامی مسائل سے نبرد آزما ھونیکا مشن جاری ھے.اس موقع پر عابد مغل، ڈاکٹر شاہ زیب،شاہد محمود اور دیگر معززین بھی موجود تھے
