وزیرآباد(نامہ نگار) دودھ دہی فروشوں نے مرضی کے ریٹ مقرر کر لئے۔ناقص،پاؤڈر ملا دودھ شیر خوار بچوں میں موذی امراض کا سبب بننے لگا۔ انتظامیہ کی مبینہ ملی بھگت سے شہریوں کو دونوں ہاتھوں سے لوٹا جارہا ہے۔عوامی حلقے سراپا احتجاج۔ علی پورچٹھہ میں شیر فروشوں نے من مرضی کے ریٹ مقرر کر ل?ے ہیں دودھ 200اور دہی 220 روپے میں فروخت ہو رہا ہے شہریوں کا کہنا ہے کہ گوالے پہلے دودھ پر سے کریم اتار لیتے ہیں اس کے بعد ناقص اور پاوڈر ملا دودھ شہریوں کو پلایا جا رہا ہے جس سے شیر خوار بچے پیٹ و دیگر موذی امراض کا تیزی سے شکار ہو رہے ہیں۔ انتظامیہ پر اسرار خاموش تماشائی کا کردار ادا کر رہی ہے۔ پرائس کنٹرول کمیٹیاں غیرفعال ہوکر اپنی اہمیت کھو گئی ہیں۔دودھ فروشوں کا کہنا ہے کہ انتظامیہ اور اہلکاروں کو ان کا حصہ دے دیا جاتا ہے اس کے بعد ہم نے اپنی مرضی کرنی ہے۔ شہریوں نے کمشنر، ڈپٹی کمشنر، فوڈ اتھارٹی گوجرانوالہ پر زور دیا ہے کہ اک گرینڈ آپریشن کیا جائے اور ان بااثر مافیا کے خلاف سخت تادیبی کاروائی کی جائے۔
