وزیرآباد(نامہ نگار) دوہرے قتل کا مقدمہ درج۔فرانزک لیباٹری نے میڈیکل نمونے حاصل کر لیے۔ مقتولین سپردخاک۔ ایس پی صدر گوجرانوالہ اور اے ایس پی وزیرآباد محمد رضا کا جائے وقوعہ کا دورہ۔ تمام ٹیکنیکل جدید طریقوں سے تفتیش جاری ہے بہت جلد اصل حقیقت واضح کردی جائے گی۔پولیس۔علی پورچٹھہ کے نواحی گاؤں کوٹ رسولپوریاں کے ضیا چٹھہ کی وفات کے بعد اسکی فیملی نے علی پورچٹھہ کے محلہ فاضل ٹاؤن میں رہائش بنا رکھی تھی اس کا بڑا بیٹا جو شادی شدہ ہے بیرون ملک روزگار کے سلسلہ میں مقیم ہے گھر میں ماں چھوٹا بیٹا 23سالہ ہارون اور بہو رہ رہے تھے بہو چند دن سے اپنے میکے گئی ہوئی تھی کہ گزشتہ روز نامعلوم افراد ماں بیٹے کو جو الگ الگ کمرے میں تھے سر میں گولیاں مار کر قتل کردیا گیا ہے۔اہل محلہ کی اطلاع پر پولیس موقع پر پہنچ گئی بعدازاں اے ایس پی وزیرآباد نے جائے وقوعہ کا باریک بینی سے مشاہدہ کی شواہد اکٹھے کیے گئے اور محلقہ لگے سی سی ٹی وی کیمروں کی فوٹیج حاصل کرنے کی ہدایت کی گئی۔ فرانزک لیباٹری نے میڈیکل نمونے حاصل کرکے لاہور بھجوا دیئے ہیں۔پولیس تھانہ علی پورچٹھہ نے قتل کا مقدمہ مقتولہ کی بہو اسما اشرف کی مدعیت میں نامعلوم افراد کے خلاف درج کرلیاہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ جدید ٹیکنیکل طریقے سے دوہرے قتل کی تفتیش جاری ہے جلد از جلد نامعلوم ملزمان کو ٹریس کرلیا جائے گا۔مقتولین کو مقامی قبرستان میں سینکڑوں سوگواران کی موجودگی میں سپردخاک کردیا گیا ہے۔
