گوندل پورہ میں ڈیپارٹمینٹل اسٹور پر ڈکیتی کی واردات

Spread the love

وزیرآباد(نامہ نگار) گوندل پورہ میں ڈیپارٹمینٹل اسٹور پر ڈکیتی کی واردات، موٹر سائیکل سوار ڈاکو گن پوائنٹ پر دوکاندار سے ہزاروں روپے نقدی اور قیمتی سامان لوٹ کر فرار۔ گوندل پورہ میں رافع مارٹ پر تین موٹر سائیکل سوار ڈاکو مارٹ میں داخل ہوکر مالک و دیگر کو گن پوائنٹ پر اور جان سے ماردینے کی دھمکی دیکر ہزاروں روپے نقدی اور سامان چھین کر فرار ہو گئے۔شہر میں بڑھتی ہوئی ڈکیتی کی وارداتوں سے شہریوں میں خوف ہراس پایا جاتا ہے۔ شہری حلقوں نے اعلی حکام سے ڈکیتی و چوری کی بڑھتی وارداتوں کے معاملے کا نوٹس لے کر اصلاح احوال کا مطالبہ کیا ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں