حضرت علامہ الحاج پیر نورالصاوفین صدیقی کی ایم پی جاوید صاحب کے گھر پر جیون سٹی پر تشریف آوری

Spread the love

ساہیوال چوہدری محمد آصف ندیم آرائیں ڈویژنل بیورو چیف ساہیوال:حضرت علامہ الحاج پیر نورالصاوفین صدیقی دامت برکاتہم العالیہ اس وقت پاکستان کے دورے پر تشریف لاۓ ہوۓ ہیں جنکی ایم پی جاوید صاحب کے گھر پر جیون سٹی پر تشریف آوری ہوئی انکی آمد پر انکا شاندار استقبال کیا گیا اور محفل میلاد کا انعقاد کیا گیا تقریب کا اغاز تلاوت کلام۔پاک سے کیا گیا جس میں ساہیوال شہر کی سیاسی سماجی شخصیات کے علاوہ اہل علاقہ نے بڑی تعداد میں شرکت کی اس موقع پر الحاج پیر نورالصاوفین صدیقی دامت برکته نے اپنے مخصوص انداز میں بیان کیا جنکی دینی گفتگو سے شرکاء مستفید ہوۓ اختتام پر ملک کی امن و سلامتی اور خصوصی فلسطین اور کشمیر کے مسلمانوں کے لیے دعا کی گئی اور لنگر کا بھی وسیع انتظام کیا گیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں