مانچسٹر عارف چودھری
مانچسٹر برطانیہ کی ممتاز سماجی کاروباری شخصیت ندیم خان بمعہ فیملی عمرہ کی ادائیگی کے لئے سعودی عرب روانہ ھو گئے عمرہ کی ادائیگی کے بعد وہ پاکستان بھی جائیں گے آج ان سے انکی رہائش گاہ پر برطانیہ کے سینئر صحافی چودھری عارف پندھیر -عالم دین قاری وحید چشتی اور سابق چیف کونسلر ضرار افضل ملک نے خصوصی ملاقات کی اس موقع پر ندیم خان نے بتایا کہ وہ سعودی عرب میں عمرہ ادائیگی کے بعد پاکستا جائیں گے اور پاکستان میں وہ مختلف کاروباری اور سول بیورو کریٹس سے ملاقاتیں کریں گے اعلی حکام سے ملاقات برطانیہ میں رہنے والے اوورسیز پاکستانیوں کے درپیش مسائل پر تفصیلی بات چیت کریں گے اور پاکستان میں سرمایہ کاری کے متعلق بات کریں گے اور کاروباری کمیونٹی سے برطانیہ اور پاکستان کے تعلقات پر بات کریں گے
