NA158 پری پول رگنگ ، الیکشن سے ایک دن قبل100 سے زائد پولنگ اسٹیشنز کے پرئیذائیڈنگ آفیسر اور عملہ کو تبدیل کرتے ھوئے پینتیس سے چالیس ھزار جعلی ووٹ بھگتانے کے باوجود طاہر اقبال(آزادPTI حمایت یافتہ) بمقابلہ تہمینہ دولتانہ (PMLN)
کل پولنگ اسٹیشنز 344 بمطابق فارم 45
طاہر اقبال 109591 تہمینہ دولتانہ 103096
طاہر اقبال چوھدری کو واضح برتری حاصل ھے –
طاہر اقبال چودھری کی پریس کانفرنس
وہاڑی /لندن۔ عارف چودھری
طاہر اقبال چودھری نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا گزشتہ سال کے دوران عمران خان کی حکومت کے ختم ہونے کے بعد نا صرف ہمیں بلکہ ہمارے ورکرز اور ووٹرز کو بھی شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا اور پولنگ ڈے تک یہ معاملات رہے، ہمیں کاغذات جمع کرانے میں بھی شدید دشواریوں کا سامنا کرنا پڑا لیکن اہلیان حلقہ اور وکلا اور سول سوسائٹی نے اس ضمن میں بھرپور کردار ادا کیا جس کے باعث طاہر اقبال چوہدری کے کاغذات جمع کروائے جا سکے۔ اس حلقے کے عوام کی طاہر اقبال چوہدری سے محبت کا ثبوت یہ ہے کہ دو مرتبہ 2002 اور 2008 میں وہ یہاں سے ممبر صوبائی اسمبلی منتخب ہونے کے بعد 2013 اور 2018 میں رکن قومی اسمبلی منتخب ہوئے اور پہلی دفعہ آزاد امیدوار کے طور پر انتخابی نشان گھڑا کے ساتھ انہوں نے تہمینہ دولتانہ انتخابی نشان شیر اور آفتاب احمد خان کچھی انتخابی نشان ”بلا ”کو شکست سے دوچار کیا اور رکن اسمبلی منتخب ہوئے۔ اس الیکشن میں بھی طاہر اقبال چوہدری نے تہمینہ دولتانہ کو 18 سے 20 ہزار ووٹوں سے شکست دی۔ اس کے بعد انتخابی نشان بلے کے ساتھ پاکستان تحریک انصاف کے ٹکٹ پر رکن قومی اسمبلی منتخب ہوئے اور ایک مرتبہ پھر تہمینہ دولتانہ کو شکست سے دوچار کیا۔ اب کی بار اگرچہ انتخابی عمل میں تمام تر رکاوٹیں ڈالی گئیں لیکن پورے ملک کی طرح وہاڑی کے عوام بھی عمران خان کی محبت میں باہر نکلے اور ہم نے ان علاقوں میں بھی کامیابی حاصل کی جن میں گزشتہ دو الیکشنز میں ہماری پوزیشن کمزور تھی، ہم نے دیہی علاقے کے علاوہ شہر کے علاقوں میں بھی اپنے مخالف امیدواروں پر کامیابی حاصل کی اور ہم فارم 45 کے مطابق الیکشن با آسانی جیت چکے تھے اور ہمارے مخالفین تک ہمیں مبارکباد دے رہے تھے جس کے بعد نتائج روک دیئے گئے اور من پسند نتیجہ جاری کر دیا گیا۔
پولنگ ڈے سے ایک دن پہلے ریٹرننگ آفیسر نے 104 پولنگ اسٹیشنز کے پریذائیڈنگ آفیسر اور تمام عملہ تبدیل کیا۔ محتاط اندازے کے مطابق 35 سے 40 ہزار بوگس ووٹ ڈلوائے گئے جس کے نتیجے میں PP-233، اور PP-234 طاھر اقبال چوھدری کے پینل کے ایم پی ایز بمطاق فارم 45 ہار گئے جن کی دوبارہ گنتی کی اپیلیں فائل کی جائیں گی ۔ ہمارے پولنگ ایجنٹس کو فورم 45 مرتب کر کے دیئے گئے۔ اس تمام تر دھاندلی کے باوجود ریٹرننگ آفیسر کو دیئے گئے فارم 45 کے مطابق جیت رہا تھا جس پر 27 پولنگ اسٹیشنز کے ریزلٹس تبدیل کئے گئے۔
ان 27 پولنگ اسٹیشن میں سے طاہر اقبال کے 6479 ووٹ کم کر دیئے گئے جبکہ تہمینہ دولتانہ کو طاہر اقبال اور دیگر امیدواران کے 15913 ووٹ فارم 45 میں تہمینہ دولتانہ کی گنتی میں کائونٹ کر کے تہمینہ دولتانہ کو 8082 کی لیڈ سے جیتنے کا فارم 47 جاری کردیا۔
تمام تر ثبوت اور شواہد الیکشن کمیشن میں جمع کروا دئیے ہیں، الیکشن کمیشن نے ریٹرننگ آفیسر اور دھاندلی سے جیتی ہوئی امیدوار کو نوٹس جاری کیے ہیں اور کل 22 فروری کو طلب کر لیا ہے، انشااللہ حق اور انصاف کی فتح ہوگی۔
