لندن عارف چودھری
ممتاز کاروباری شخصیت اور برطانیہ یورپ بزنس فورم کے چئیرمین چودھری خالد ہنجرا پاکستان کا دورہ مکمل کرکے برطانیہ پہنچ گئے -راچڈیل کونسل کے ڈپٹی مئیر کونسلر شکیل احمد نے انکے اعزاز میں راچڈیل کے مقامی ریسٹورنٹ میں عیشائیہ دیا -جس میں راچڈیل کونسل کے ڈپٹی لیڈر کونسلر علی عدالت -کیبنٹ سیکرٹری کونسلر افتخار احمد -برطانیہ کے سینئر صحافی چودھری عارف پندھیر نے خصوصی شرکت کی -اس موقع پر چودھری خالد ہنجرا نے ڈپٹی مئیر کونسلر شکیل احمد کو ان کے اعزاز میں ڈنر دینے پر شکریہ ادا کیا -اور کہا کہ پاکستان کے دورہ کے دوران میری کاروباری ملاقاتوں کے علاوہ گورنر پنجاب مطیع الرحمن کی دعوت پر گورنر ہاؤس میں خصوصی ملاقات ہوئ جس میں میرے ساتھ دنیا کے کئ ممالک کے اوورسیز پاکستانی بھی موجود تھے جس میں پاکستان میں سرمایہ کاری کے متعلق تفصیل سے بات چیت کی گئ -میں اپنے دورے میں میرے آبائ شہر سیالکوٹ میں اپنے قریبی دوستوں سبحانی برادرز کی الیکشن مہم بھی بھی حصہ لیا اللہ کے فضل سے وہ بھاری اکثریت سے الیکشن جیت گئے -انکا مزید کہنا تھا کہ نامزد وزیر اعظم پاکستان شہباز شریف کو دلی مبارکباد دیتا ھوں اور امید کرتا ھوں کہ وہ پاکستان کے معاشی اور سیاسی حالات کو قائد نواز شریف کی راہنمائ سے نہ صرف ٹھیک کریں گے بلکہ پاکستان کو ترقی یافتہ ملک بنانے میں اہم کردار ادا کریں گے
