اس موقع پر اکرام الدین نے داودزئی پریس کلب پشاور کے جنرل سیکرٹری صحافی تیمور عباس سے ملاقات کی۔
پشاور(نمائندہ خصوصی)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق وزارت خارجہ کے فوکل پرسن برائے اٹلی اکرام الدین کا داودزئی پریس کلب پشاور کا دورہ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز وزرات خارجہ کے فوکل پرسن برائے اٹلی اکرام الدین نے داودزئی پریس کلب پشاور تحصیل شالم کا دورہ کیا دورے کے موقع پر انہوں نے داودزئی پریس کلب کے جنرل سیکرٹری معروف صحافی تیمور عباس سے ملاقات کی ملاقات میں ملکی سیاسی صورتحال، عام انتخابات کے کامیاب انعقاد، پاکستانی صحافیوں کی فلاح و بہبود اور خیبر پختون خواہ صحافیوں کو درپیش مسائل و مشکلات کے حوالے سے خصوصی بات چیت ہوئی اس موقع پر وزرات خارجہ کے فوکل پرسن برائے اٹلی اکرام الدین نے کہا کہ ملک بھر کی صحافی برادری سے مطالبہ ہے کہ حق و سچ پر مبنی رپورٹنگ میں کلیدی کردار ادا کریں اور ملک و قوم کا نام روشن کریں انہوں نے کہا کہ بہترین صحافی وہ ہے جو حق و سچ کا ساتھ دیتے ہیں سچ لکھتے ہے اور سچ بولتے ہے انہوں نے کہا کہ سوشل میڈیا پیلٹ فارم کی وجہ سے آج الیکٹرانک میڈیا اور پرنٹ میڈیا بدنامی کا شکار ہے وزرات اطلاعات کے اعلی حکام سے بھی مطالبہ ہے کہ سوشل میڈیا پر جھوٹی خبریں پھیلانے میں ملوث افراد کیخلاف قانونی کارروائی کریں انہوں نے کہا کہ حکومت وقت سے بھی مطالبہ ہے کہ صحافیوں کی فلاح و بہبود کیلئے بہترین اقدامات کریں اور صحافیوں کو درپیش مسائل و مشکلات حل کرنے میں کلیدی کردار ادا کریں تا کہ صحافیوں کو درپیش مسائل و مشکلات بروقت حل ہو سکے انہوں نے کہا کہ صحافیوں کے مسائل و مشکلات حل کرنا حکومت وقت اور ریاست پاکستان کی اہم ذمہ داری ہے اس موقع پر داودزئی پریس کلب پشاور تحصیل شالم کے جنرل سیکرٹری معروف صحافی تیمور عباس نے وزرات خارجہ کے فوکل پرسن برائے اٹلی اکرام الدین کا داودزئی پریس کلب آمد پر انکا شکریہ ادا کیا اور ان کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔