وزیرآباد(نا مہ نگار) نومولود بچے کی کمبل میں لپٹی ہوئی نعش برآمد،پولیس نے نعش قبضہ میں لیکر ہسپتال پہنچادی۔نامعلوم شخص نالہ پلکھو بند روڈ پر نومولود بچے کی نعش کو کمبل میں لپیٹ کر پھینک گیا بچے کی نعش کاکچھ حصہ آوارہ کتوں نے نوچ ڈالا،بکریاں چرانے والے چر واہے مقامی پولیس کو اطلاع دی جس پر اے ایس پی سرکل وزیرآباد محمد رضا دیگر پولیس اہلکاروں کے ہمراہ جائے وقوعہ پر پہنچ کر نعش کو قبضہ میں لیکر ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال وزیرآباد منتقل کردیا۔پولیس مصروف تفتیش۔
