ذاتی مسائل پر پاک افغان شاہراہ کی بندش کے خلاف خیبر بار ایسوسی ایشن نے عدالت کا دروازہ کھٹکھٹایا

Spread the love

لنڈی کوتل سے امان علی شینواری.
ذاتی مسائل پر پاک افغان شاہراہ کی بندش کے خلاف خیبر بار ایسوسی ایشن نے عدالت کا دروازہ کھٹکھٹایا. اگر کسی بھی شہری کو مسئلہ ہو تو عدالتیں موجود ہیں. روڈ بندش کی اجازت کسی کو نہیں دینگے. خیبر بار ایسوی ایشن کے نائب صدر سجاد حسین شینواری

پاک افغان شاہراہ کی بندش کے خلاف خیبر بار ایسوی ایشن نے لنڈی کوتل مجسٹریٹ کے ساتھ کمپلینٹ جمع کرتے ہوئے موقف اختیار کیا ہے کہ پاک افغان شاہراہ کو آئے روز لوگ اپنی ذاتی مفاد اور مسائل کے حل کے لئے روڈ کو احتجاجاً بند کرتے ہیں جسکی وجہ سے افغان مسافروں سمیت مریضوں، طلباء، نوکر پیشہ لوگوں سمیت عام لوگ شدید مشکلات سے دوچار ہیں کمپلینٹ پر مجسٹریٹ نے فوری کارروائی کرتے ہوئے لنڈی کوتل ایس ایچ او اور زیڑے چیک پوسٹ انچارج کو شاہراہ کھولنے کی ہدایت جاری کی اور شاہراہ بند کرنے والوں کے خلاف قانون کے مطابق ایف آئی آر درج کرنے کی احکامات جاری کی ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں